آئی فون 12 لائن اپ رواں ماہ کے آخر میں لانچ ہونے کی امید ہے اور پہلی بار ایپل اس سیریز میں چار فون شامل کرے گا۔ اس سلسلے میں افواہ ہے کہ سیریز آئی فون 12 منی، آئی فون 12، 12 پرو اور 12 پرو میکس شامل ہیں۔
ایک لیکسٹر کے مطابق، آئی فون 12 منی 649 ڈالرز کی قیمت سے شروع ہوگا اور اس سیریز میں سب سے زیادہ قیمتی 512 جی بی کا آئی فون 12 پرو میکس یو 1399 ڈالرز کا ہوگا۔ نیچے دی گئی لسٹ میں تمام ماڈلز کی قیمتیں ملاحظہ کریں۔
فون ماڈل | 64 جی بی | 128 جی بی | 256 جی بی | 512 جی بی |
---|---|---|---|---|
آئی فون 12 منی | 649 | 699 | 799 | N/A |
آئی فون 12 | 749 | 799 | 899 | N/A |
آئی فون 12 پرو | N/A | 999 | 1099 | 1299 |
آئی فون 12 پرو میکس | N/A | 1099 | 1199 | 1399 |
تمام آئی فونز میں اسٹوریج کے تین اختیارات ہوں گے، لیکن لوئر اینڈ کے آئی فون 12 اور منی میں ٹاپ اینڈ کے 512 جی بی کے آپشن کو خارج کردیا گیا ہے، جبکہ آئی فون 12 پرو اور پرو میکس لوئر اینڈ 64 جی بی آپشن کے بغیر آئیں گے۔
آئی فون 12 منی کے 5.4 انچ کے چھوٹے ڈسپلے کے ساتھ آنے کی امید ہے اور باقی آئی فونز میں بھی اسی طرح کا ڈیزائن ہوگا جو ایک ایک کر کے بڑے سائز کے ساتھ ہوگا۔ آئی فون 12 پرو میکس ان سب میں 6.7 انچ ڈسپلے سائز میں سب سے بڑا ہوگا جو موجودہ آئی فون 11 پرو میکس سے بھی بڑا ہے۔
اس سے پہلے کی اطلاعات میں کہا گیا تھا کہ پیداوار میں تاخیر ہوئی ہے، یہی وجہ ہے کہ بیس آئی فون 12 اور منی دونوں پریمیم ماڈل سے پہلے مارکیٹ میں پہنچیں گے۔ نئے آئی فونز کی نقاب کشائی 13 اکتوبر کو ہوگی۔