گوگل اپنی کیلنڈر ایپ کیلئے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس میں ٹاسک کا انضمام کر رہا ہے۔

گوگل نے اپریل 2018 میں اینڈرائیڈ اور آئی او ایس کے لئے الگ سے ٹاسک ایپ جاری کی تھی، جو ویب پر کیلنڈر میں بھی شامل ہے۔ لیکن اب گوگل نے کیلنڈر کی اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ایپ کے لئے بھی ٹاسک کو مربوط کردیا ہے، جس سے آپ کو کیلنڈر پر موبائل سے ٹاسک بنانے اور دیکھنے کی صلاحیت ملے گی۔

اس انضمام سے آپ کو اپنے موبائل پر الگ سے ٹاسک ایپ رکھنے کی ضرورت نہیں پیش آنی چاہئے کیونکہ اب آپ نئے ٹاسک کو تشکیل دے سکتے ہیں اور کیلنڈر ایپ میں پہلے سے موجود ٹاسکس کو دیکھ سکتے ہیں۔

موبائل ایپس سے کیلنڈر میں ایک نیا ٹاسک شامل کرنے کے لئے، نیچے دائیں کونے میں کریئیٹ کے بٹن پر ٹیپ کریں، پھر ‘ٹاسک’ پر ٹیپ کریں، تفصیلات کو پُر کریں اور اسے محفوظ کریں۔ یہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ جو ٹاسک آپ اپنے کیلنڈر میں شامل کرتے ہیں وہ موبائل اور ڈیسک ٹاپ میں خودبخود مطابقت پذیر ہوجائے گا۔

یہ نئی خصوصیت پہلے ہی اینڈرائیڈ اور آئی او ایس کے لئے جاری کی جا رہی ہے اور دو ہفتوں میں جی سویٹ کے تمام صارفین اور پرسنل گوگل اکاؤنٹس تک پہنچ جائے گی۔

تبصرہ کریں