روایتی طور پر گوگل پکسل اسمارٹ فونز سب سے پہلے اسمارٹ فونز ہوتے ہیں جن میں اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم کے نئے ورژن کا حتمی اپ ڈیٹ آتا ہے۔ کل منظر عام پر آنے والے تازہ ترین گوگل پکسل 4 اے 5 جی اور پکسل 5 کے لئے بھی ایسا ہی سمجھا جاسکتا تھا۔ لیکن گوگل کے پکسل اسمارٹ فونز کی لانچ سے چند گھنٹے پہلے ہی ویوو نے ایک پریس ریلیز جاری کیا اور اعلان کیا کہ وہ اپنے وی 20 اسمارٹ فونز کو آؤٹ آف دی باکس اینڈرائیڈ 11 کے ساتھ ریلیز کر کے ایک اچھی تبدیلی لانا چاہتی تھی۔
پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ “وی 20 سیریز اینڈرائیڈ 11 پر چلے گی”، جس کی بنیاد پر اس کو اپنے آنے والے اسمارٹ فونز میں اینڈرائیڈ کے جدید ترین ایڈیشن کے اپ گریڈ کو کمپنی کا معمولی قبل از وقت بیان سمجھا جاسکتا ہے۔ تاہم ویوو وی 20 پہلے ہی کچھ ٹیک بلاگرز کے ہاتھوں میں آچکا ہے جنھوں نے اس کی ان باکسنگ کی ویڈیوز بھی جاری کردی ہیں۔
آپ سیٹنگز کی اسکرین پر دیکھ سکتے ہیں کہ ہینڈسیٹ دراصل اینڈرائیڈ 11 (اے پی آئی لیول 30) چلا رہا ہے جو لازمی طور پر اسے دنیا کا پہلا موبائل ڈیوائس بناتا ہے جس کی اسمبلی لائن کو رول آف کرنے کے لئے اینڈرائیڈ 11 کو پری انسٹال کیا گیا ہے۔ دوسری طرف وی 20 سیریز کے دو دیگر ورژن (وی 20 ایس ای اور وی 20 پرو) پچھلے اینڈرائیڈ 10 پر مبنی ہیں جبکہ آفیشل ویب سائٹ نے ویوو وی 20 کا مکمل طور پر انکشاف کیا ہے۔ اس کی قیمت ابھی تک سامنے نہیں آئی ہے اور حتمی لانچ 12 اکتوبر کو متوقع ہے۔
ویوو نے پچھلے مہینے ہی ویو وی 20 ایس ای اور وی 20 پرو کا اعلان کیا ہے جس کی تفصیلات ہم پہلے ہی آپ کو بتا چکے ہیں۔