2020 کی تیسری سہ ماہی میں ‘ریئل ہیرو’ اور اسپارک 6 کے ساتھ ٹیکنو کی فروخت میں کامیاب اضافہ۔

ٹیکنو موبائل پاکستان، جو عالمی سطح پر سراہا جانے والا اسمارٹ فون برانڈ ہے، اپنی مصنوعات کے لئے مہم چلانے میں جدت پسندی کے لئے جانا جاتا ہے۔ ٹیکنو نے حال ہی میں اپنی اسپانسر شدہ مختصر ایکشن فلم ‘ریئل ہیرو’ کے ساتھ اپنا ایک درمیانی رینج کا ہیرو فون اسپارک 6 لانچ کیا تھا۔ ایک بار پھر اس نے اسمارٹ فون صارفین کو کامیابی کے ساتھ اپنی طرف متوجہ کرلیا ہے جو 2020 کی سیلز کا گراف توڑ کر 45 فیصد سے بھی زیادہ اوپر لے گیا۔

ٹیکنو نے اس فروخت کے ریکارڈ کے ساتھ پاکستانی اسمارٹ فون مارکیٹ میں تیز ترین چھلانگ لگائی ہے۔ اسپارک 6 مہم کی کامیابی کی سب سے بڑی وجہ مختصر ایکشن فلم "ریئل ہیرو” ہے۔ پرفارمنس ایوارڈ ہولڈر علی ظفر کی اداکاری میں بننے والی اس فلم نے ناظرین کی بے حد تعریف اور داد حاصل کی۔ اس فلم کا پریمیئر اسپارک 6 کی لانچ کے موقع پر کیا گیا تھا اور اس کی فروخت سے ثابت ہوتا ہے کہ اسپارک 6 کو شائقین سے کتنا پیار ملا۔

ٹیکنو اسپارک 6 چھ اعلی درجے کی خصوصیات کے ساتھ آتا ہے جس میں جی 70 پروسیسر، آڈیو شیئرنگ اور حیرت انگیز 2K ویڈیو بیوٹیفائی کی خصوصیت شامل ہے۔ دیگر خصوصیات میں 16 ایم پی اے آئی ​​کواڈ بیک کیمرا پلس 8 ایم پی اے آئی ​​سیلفی کیمرا، ایک زبردست 6.8 انچ ایچ ڈی ڈاٹ ناچ ڈسپلے اور ایک وسیع میموری (4 + 64 جی بی) شامل ہیں۔

ٹیکنو کے جنرل منیجر، کریک ما نے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا:

ٹیکنو اپنے مداحوں اور صارفین کی مستقل محبت اور مدد کے لئے ان کا بے حد مشکور ہے۔ ہماری تیسری سہ ماہی میں ریکارڈ توڑ 45 فیصد سے زیادہ فروخت حاصل کرنا الفاظ سے بالاتر ہے۔ ‘ریئل ہیرو’ ایک بہت بڑا خطرہ تھا کیوں کہ یہ پہلا موقع ہے جب کسی اسمارٹ فون برانڈ نے پاکستان میں کسی فلم کی سرپرستی کی، لیکن ہم نے یہ کیا۔ اس منفرد منصوبے کے لئے علی ظفر اور اسد الحق کے ساتھ کام کرنا ایک حیرت انگیز تجربہ تھا اور ہم اپنے مداحوں اور صارفین کے ردعمل سے بہت خوش ہیں۔

ٹیکنو نے اپنے حریفوں کے لئے مقابلہ بہت سخت کر دیا ہے۔ اب شائقین اور صارفین سب منتظر ہیں کہ ٹیکنو مستقبل میں ان کیلئے مزید کیا لائے گا۔

تبصرہ کریں

%d bloggers like this: