گوگل نے اپنی نقشہ جات (Maps) ایپ میں لائیو ویو (اے آر موڈ) کا ایک بڑا اپ ڈیٹ جاری کر دیا۔

پچھلے سال گوگل میپس نے اینڈرائڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز میں لائیو ویو اے آر کی خصوصیت کو بڑھایا جو اے آر کور اور اے آرکٹ کو سپورٹ کرتے ہیں۔ جب آپ چلتے پھرتے ہوئے، عوامی ٹرانزٹ اسٹیشن سے باہر نکلتے ہوئے یا دوستوں سے ملنے کے لئے جاتے ہوئے اپنے آپ کو اس مخصوص جگہ سے آشنا کرنے اور راستوں کو آسان بنانے کے لئے گوگل میپس نے رواں ہفتے لائیو ویو کے لئے ایک اہم اپ ڈیٹ کا اعلان کیا ہے۔ ذیل میں اس اپ ڈیٹ کے ذریعے آنے والی نئی اصلاحات کے بارے میں پڑھیں۔

لینڈمارکس:

اگر آپ راستوں کی سمتوں کا استعمال کررہے ہیں اور اپنے سفر کا کچھ حصے میں پیدل چلنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو آپ اپنا راستہ تلاش کرنے کے لئے لائیو ویو کا استعمال کرسکتے ہیں۔ یہ خاص طور پر مفید ہے جب آپ کسی ٹرانزٹ اسٹیشن سے باہر نکلتے ہیں اور یہ نہیں جانتے ہوں کہ کون سا راستہ اختیار کرنا ہے۔

لوکیشن شیئرنگ میں لائیو ویو:

جب آپ کا کوئی دوست آپ کے ساتھ اپنی لوکیشن شیئر کرنے کا انتخاب کرتا ہے تو آپ آسانی سے اس کے آئیکون پر ٹیپ کرسکتے ہیں اور پھر یہ دیکھنے کے لئے کہ وہ کہاں اور کتنی دور ہے آپ لائیو ویو پر ٹیپ کرسکتے ہیں۔

Advertisements

دستیابی کی تفصیلات:

  • ٹرانزٹ ٹیب میں لائیو ویو اور اینڈرائیڈ اور آئی او ایس پر مزید درست پن کے ساتھ لوکیشن شیئرنگ اگلے چند ہفتوں میں آ رہی ہے۔
  • لینڈمارکس جلد ہی دنیا کے 25 شہروں میں اینڈرائیڈ اور آئی او ایس پر آنا شروع ہوجائیں گے اور مزید لینڈمارکس میں اضافے ہوتے چلے جائیں گے۔ یہ سہولت اتبدائی طور پر مندرجہ ذیل 25 شہروں میں دستیاب ہو گی۔
  • ایمسٹرڈیم، بینکاک، بارسلونا، برلن، بوڈاپیسٹ، دبئی، فلورنس، استنبول، کوالالمپور، کیوٹو، لندن، لاس اینجلس، میڈرڈ، میلان، میونخ، نیو یارک، اوساکا، پیرس، پراگ، روم، سان فرانسسکو، سڈنی، ٹوکیو اور ویانا

ماخذ: گوگل

تبصرہ کریں