اسمارٹ فون برانڈ اوپو 12 اکتوبر 2020 کو اپنے ایک آن لائن پروگرام میں اوپو ایف 17 پرو لانچ کرنے کے لئے تیار ہے جو شام 8 بجے اوپو کے آفیشل سوشل میڈیا پیجز پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔
کچھ ماہ قبل اوپو ایف 15 سیریز کے کامیاب آغاز کے بعد اوپو اب اپنے ایف 17 پرو کو پاکستانی مارکیٹ میں لائے گی جس میں ملک کے مقامی صارفین کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے کچھ خصوصیات تیار کی جائیں گی۔ اوپو ایف 15 نے نوجوانوں میں اپنی تیز رفتاری اور جدید خصوصیات کی وجہ سے زبردست پذیرائی حاصل کی اور یہ نئی سیریز ایک بار پھر دل جیتنے کے لئے تیار ہے۔ اوپو ایف 17 پرو جدید ترین پورٹریٹ فوٹوگرافی کی خصوصیات پیش کرے گا جو ایک پریمیم ڈیزائن میں پیک ہیں اور صارفین کو بغیر کسی رکاوٹ کے ہر قسم کے کام کرنے کا موقع فراہم کریں گے۔
کلر او ایس 7.2، صرف 7.48 ملی میٹر الٹرا سلیک (پتلا) اور 164 گرام الٹرا لائٹ ویٹ باڈی کے ساتھ اوپو کی طرف سے لانچ کئے جانے والے اس نئے اسمارٹ فون کی سب سے پتلا اور شاندار فون ہونے کی امید ہے۔ عمدہ اسمارٹ فون آؤٹ لک کو حاصل کرنے کے لئے اوپو ایف 17 پرو ایک مستحکم ڈیزائن میں مرکزی بورڈ، بیٹری اور دیگر خصوصیات کو فٹ اور بہتر بنانے کے لئے ایک انڈسٹری لیڈنگ ڈیزائن استعمال کیا گیا ہے۔ ایف 17 پرو میں 6 اے آئی کیمرے شامل ہیں جو اسمارٹ فون صارفین کو آسانی سے خوبصورت سیلفی پورٹریٹ تیار کرنے کا اہل بنائیں گے۔ اس کی جدید امیجنگ سے صارفین رنگین پورٹریٹ کو رنگوں سے بھر کے فیشن ایبل اسٹریٹ اسٹائل فوٹو یا ٹریول فوٹو کو ایک نئے نقطہ نظر سے حاصل کرسکیں گے۔ فلیش چارج لیڈر ہونے کے ناطے، اوپو ایف 17 پرو میں 30 واٹ وی او او سی فلیش چارج 4.0 ٹیکنالوجی کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ صرف پانچ منٹ کے چارج کے ساتھ صارفین کو چار گھنٹے کا ٹاک ٹائم مل سکے گا۔
اس اسمارٹ فون کے 3 رنگوں، میجک بلیو اور میٹ بلیک میں دستیاب ہونے کی امید ہے۔ اگرچہ یہ برانڈ ابھی سامنے آنے والی چیزوں کے لئے محاذ کا تعین کررہا ہے، پھر بھی اوپو ایف 17 پرو کی مزید حیرت انگیز خصوصیات جاننے کے لئے تیار رہیں جو 12 اکتوبر 2020 کو آفیشل آن لائن لانچ میں سامنے آئیں گی۔