گوگل نے گوگل ٹی وی اور نیسٹ آڈیو اسپیکر سمیت نئے کروم کاسٹ کی بھی نقاب کشائی کردی۔

گوگل کی تازہ ترین گھریلو مصنوعات میں گوگل ٹی وی اور نیسٹ آڈیو اسپیکر کے ساتھ نئے برانڈڈ کروم کاسٹ شامل ہیں – جن کا اعلان انھوں نے "لانچ نائٹ ان” ایونٹ کے دوران نئے پکسل فونز کے ساتھ کیا۔

گوگل نے پہلے گوگل ٹی وی کے ساتھ اپنا کروم کاسٹ دکھایا۔ نئے اسٹریمنگ ڈیوائس میں ایک چھوٹا ڈونگل نما ڈیزائن ہے جو پرانے کروم کاسٹ ماڈل کی طرح براہ راست ٹی وی کے ایچ ڈی ایم آئی پورٹ میں لگتا ہے۔ اس کو جو چیز منفرد بناتی ہے وہ ہے اس کا چمکدار رنگ کا نیا ڈیزائن اور اس میں شامل ایک ریموٹ۔

ریبرانڈڈ پروڈکٹ اب بھی اسی طرح کام کرتی ہے جیسے پرانے کروم کاسٹ یونٹس کرتے تھے، لیکن سافٹ ویئر کو نئے کروم کاسٹ وائس ریموٹ کی حمایت کرنے کے لئے اپ گریڈ کیا گیا ہے۔ صارفین ریموٹ سے براہ راست بات کرکے اور صنف یا اداکار کے ذریعہ فلمیں ڈھونڈ کر مواد تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔

Advertisements

ریموٹ چھوٹا اور سادہ ڈیزائن کا ہے اور اس میں نیویگیشن کے لئے سب سے اوپر بٹنز ہیں۔ اگر آپ کو یہ سب کچھ دیکھا دیکھا سا لگتا ہے تو اس کی وجہ یہ ہے کہ ایپل ٹی وی کے لئے سری ریموٹ بالکل اسی طرح کام کرتا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ گوگل ان نئی مصنوعات کے ساتھ ایپل اور ایمیزون کے سیٹ ٹاپ باکس کی مارکیٹ کے ساتھ براہ راست مقابلہ کرنا چاہتا ہے۔

گوگل ٹی وی کے ساتھ کروم کاسٹ برفیلے، آسمانی اور طلوع آفتابی رنگوں میں صرف 50 ڈالرز کی قیمت میں دستیاب ہے۔

نیسٹ آڈیو اسپیکر ایک نیا گھریلو آڈیو سلیوشن ہے جس میں کمرے میں پھیل جانے والی آڈیو ہے۔ اسپیکر کو تنہا یا جوڑی میں کام کرنے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے اور یہ ماحول کے مطابق آواز کو ایڈجسٹ کرنے کے لئے الگورتھمز کا استعمال کرے گا۔

ایک بار پھر اگر یہ جانا پہچانا لگتا ہے تو اس کی وجہ یہ ہے کہ ایپل کا ہوم پوڈ بھی اسی طرح کے افعال پیش کرتا ہے – لیکن قیمت میں تین گنا زیادہ ہے۔ نیسٹ آڈیو اسپیکر 99 ڈالرز کی قیمت میں دستیاب ہے۔

یہ واضح نہیں ہے کہ یہ مصنوعات ایپل کے ساتھ کس طرح مقابلہ کریں گی حالانکہ ان کی قیمت جارحانہ ہے جیسا کہ گوگل کیلئے یہ معمولی بات ہے۔ اشتہاروں پر چلنے والی کمپنی اکثر اپنی مصنوعات کو اس کی بنائی گئی قیمت پر یا اس سے بھی خسارے میں فروخت کرتی ہے اور خریداری کے بعد صارفین سے جمع کردہ اعداد و شمار سے فائدہ اٹھاتی ہے۔

تبصرہ کریں

Discover more from ارتباط - رابطوں کی دنیا

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading