نئے پکسل 5 اور پکسل 4 اے فائیو جی اسمارٹ فونز کے ساتھ گوگل نے آج پکسل اسمارٹ فونز کے لئے متعدد خصوصی فیچرز کا اعلان کیا ہے۔
ہولڈ فار می:
امریکہ میں نئی ہولڈ فار می (Hold for me) خصوصیات کے ساتھ، جب بھی آپ کسی کمپنی کے ٹول فری نمبر پر کال کرتے ہیں اور کمپنی آپ کو ہولڈ کرواتی ہے تو گوگل اسسٹنٹ آپ کے لئے کال کا انتظار کرسکتا ہے۔ ایک بار جب کوئی لائن پر ہے اور بات کرنے کے لئے تیار ہے تو گوگل اسسٹنٹ آپ کو مطلع کرے گا۔ ہولڈ فار می آپ کے ڈیوائس پر مکمل طور پر آف لائن موڈ میں کام کرتا ہے لہذا آپ کا پوری کال مکمل نجی ہو گی۔
ڈؤو میں ایچ ڈی اسکرین کا اشتراک:
ڈؤو کی ویڈیو کالوں میں ایچ ڈی اسکرین کا اشتراک آپ کو اور آپ کے دوست کو ایک ہی ویڈیو دیکھنے کی اجازت دے گا۔ آنے والے نئے فیچر ڈؤو فیملی ایچ ڈی موڈ کے ذریعے آپ ویڈیو چیٹ کے دوران پس منظر کو رنگنے جیسے نئے انٹرایکٹو ٹولز کے ساتھ بچوں کو تفریح اور دلچسپ چیزوں میں مصروف رکھیں گے۔
بہتر ریکارڈر ایپ:
چونکہ ریکارڈر خود بخود ہر ریکارڈنگ کو لکھائی میں نقل کرتا ہے لہذا اب آپ ان نقلوں کو آڈیو میں ترامیم کرنے کے لئے بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ صرف ایک جملے کو ہائی لائٹ کر کے آپ اس سے متعلقہ آڈیو کو ہٹا یا گھٹا سکتے ہیں۔ اپنی ریکارڈنگز کی لکھائی کی نقلوں میں تلاش کو بہتر بنانے کے لئے اسمارٹ سکرولنگ اہم الفاظ کو خود بخود لمبی ٹرانسکرپٹس میں نشان زدہ کر دیتی ہے تاکہ آپ اسکرول کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے مطلوبہ حصوں میں فوراً جا سکیں۔
ایکسٹریم بیٹری سیور:
ایکسٹریم بیٹری سیور کے ساتھ پکسل 4 اے (5 جی) اور پکسل 5 اڑتالیس گھنٹوں تک چل سکتے ہیں۔ یہ وضع خود بخود ان میموری ایپس کو صرف ضروری اشیاء تک محدود کردیتی ہے اور آپ کو اضافی ایپس کا انتخاب کرنے دیتی ہے جو آپ رکھنا چاہتے ہوں۔
نئے پکسل 5 اور پکسل 4 اے فائیو جی اسمارٹ فونز کیمرے کی بھی مختلف نئی خصوصیات کے ساتھ آئیں ہیں جن کی تفصیلات آپ یہاں ملاحظہ کر سکتے ہیں۔
ماخذ: گوگل