دراز نے کراچی میں اپنے نئے ہیڈ آفس کا افتتاح کردیا۔

دراز، جو اس وقت ملک کا سب سے ممتاز آن لائن بازار، نے پیر 28 ستمبر 2020 کو اسکائ ٹاور، ڈولمین سٹی، کراچی میں اپنے نئے ہیڈ آفس کا افتتاح کیا، جس کے مہمان خصوصی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی مواصلات سید امین الحق موجود تھے۔

کھلے فلور پلانز، پوڈس اور میٹنگ کارنرز کے ساتھ، دفتر ملازمین کو ایک نئی جگہ پیش کرتا ہے جو آسانی سے بات چیت اور ٹیم ورک میں سہولت فراہم کرتا ہے۔ تخلیقی جدت دراز کی خاصیت ہے اور آفس کی نئی جگہ کو کھل کر آئیڈیاز کا تبادلہ کرنے اور صحت مند کام کرنے کی جگہ مہیا کرنے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

“گذشتہ برسوں کے دوران، کراچی میں مرکزی ٹیم میں تیزی سے ترقی ہوئی ہے۔ دراز پاکستان کے زیر اثر، ملک بھر میں آپریشنز سنبھالنے کے لئے، ہمارے ملازمین کے لئے ایک ایسی آرام دہ جگہ رکھنا ضروری ہے جو تخلیقی سوچ پیدا کرے اور معاشرتی دوری کی ضروریات کو برقرار رکھتے ہوئے دوسرے گھر کا کردار بھی بخوبی نبھا سکے۔” چیف آف مارکیٹنگ آفیسر دراز پاکستان، عمار حسن نے کہا۔


کراچی میں دراز کا مرکزی دفتر پاکستان کے علاوہ 4 جنوبی ایشیائی ممالک بنگلہ دیش ، سری لنکا ، میانمار اور نیپال میں اس کمپنی کی شاخوں کے آپریشنز کی نگرانی کرتا ہے۔

تبصرہ کریں

%d