اوپو رینو 4 پرو 5 جی پہلی مرتبہ بیرون ملک یعنی متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں آگیا۔

اوپو نے جون کے آغاز میں رینو 4 پرو 5 جی کو چین میں لانچ کیا تھا۔ اب سنیپ ڈریگن 765 جی سے چلنے والا آخر کار اپنی آبائی مارکیٹ سے نکل کر متحدہ عرب امارات میں پری آرڈر کیلئے تیار ہے۔

رینو 4 پرو 5 جی ابتدا میں 8/128 جی بی یا 12/256 جی بی میموری کی تشکیل میں آیا تھا لیکن عرب امارات میں صرف اعلی درجے کے آپشنز رہے ہیں۔ دوسری خصوصیات میں کوئی تبدیلی نہیں ہیں – فون 4،000 ایم اے ایچ بیٹری کے لئے 65 واٹ سپر وی او سی 2.0 فاسٹ چارج اور کلر او ایس 7.2 کے ساتھ اینڈرائیڈ 10 کے ساتھ آرہا ہے۔ پیشگی آرڈرز چند مقامی آن لائن ریٹیلرز پر آچکے ہیں۔ رینو 4 پرو 5 جی گلیکٹک بلیو یا اسپیس بلیک میں دستیاب ہے اور اس کی لاگت 2،499 اماراتی درہم ہے جو 680 ڈالرز / 580 یوروز کے برابر ہے۔ ایمیزون اور لولو سمیت کچھ ویب سائٹ فون کی خریداری کے ساتھ ایک وائرلیس ائرفون کا تحفہ بھی پیش کر رہے ہیں۔ اوپو اینکو ڈبلیو 51 وائرلیس ائرفون، جو الگ سے خریدا جائے تو اس کی قیمت 499 درہم ہے۔

تبصرہ کریں

%d bloggers like this: