وبائی مرض کووڈ کے نتیجے میں بہت سے لوگ دور دراز اپنے گھروں سے آفس کا کام کر رہے ہیں اور بچے بھی گھروں میں ہی اپنی اسکول کی کلاسز میں ورچوئلی شرکت کر رہے ہیں۔ ایسے میں زوم کی ایپ میں ان نئی خصوصیت کا اضافہ خوش آئند امر ہے کیونکہ اس سے ویڈیو کال کے دوران پس منظر میں موجود بےترتیبی یا گھر والوں کی طرف سے ہونے والی چہل پہل سے ہونے والے خلل کو چھپانے میں مدد ملتی ہے۔
اینڈرائیڈ پر زوم ایپ کو ایک اپ ڈیٹ موصول ہورہا ہے جو نئی خصوصیات کا ایک مجموعہ لائے گا جس میں کال کے دوران ڈیوائس آڈیو کو شیئر کرنے کی صلاحیت، بہتر کیلنڈر کی مطابقت پذیری اور ویڈیو کالز کے دوران ورچوئل بیک گراؤنڈ استعمال کرنے کی سپورٹ شامل ہیں۔ چیٹ میں بھی بہتری کی جارہی ہے جیسے لنکس کے پریویوز، چیٹ کی فہرست سے چیٹ بوٹس کو چھپانے کی اہلیت اور بہت کچھ۔
سب سے اہم اضافہ یہ ہے کہ ایپ کے ڈیسک ٹاپ کلائنٹس میں موجود صلاحیت کی پیروی کرتے ہوئے ورچوئل بیک گراونڈ کے ساتھ صارفین کو اپنے بیک گراؤنڈ/پس منظر کو تبدیل کرنے کی صلاحیت ہو گی۔ فی الحال، یہ ورچوئل بیک گراونڈ صرف جامد تصویروں پر ہی سیٹ ہوسکتے ہیں۔
شامل کی جانے والی دیگر خصوصیات میں صارفین کے لئے یہ آپشن بھی شامل ہے کہ وہ موبائل ڈیوائسز سے اپنے مطلوبہ بریک آؤٹ رومز کا انتخاب کرسکیں۔ اس کے علاوہ اسکرین شیئر کرتے وقت ڈیوائس کا آڈیو بھی شیئر کرسکیں گے۔ اپ ڈیٹ میں معمول کی تکنیکی خرابیوں کو بھی درست کیا گیا ہے۔ مکمل خصوصیات کی فہرست نیچے ملاحظہ کریں:
عمومی خصوصیات:
کیلنڈر انٹیگریشن کی مطابقت پذیری کی بہتری
پہلے سے طے شدہ ترتیبات کے ساتھ بہتر شیڈیولنگ
ڈیوائس کا آڈیو شیئر کرنا
اینڈرائیڈ کیلئے ورچوئل بیک گراؤنڈ سپورٹ
میٹنگ کی خصوصیات:
خود منتخب کردہ بریک آؤٹ روم
چیٹ کی خصوصیات:
آئی ایم لسٹ میں چیٹ بوٹس چھپانا
بہتر لنک پریویو
بہتر سرچ
تصاویر اور فائلوں کے لئے “Mark as Unread” کا آپشن
مرکزی سیشن کی ترتیبات/پابندیوں کی پیروی نہ کرنے والے بریک آؤٹ رومز کے مسائل کا حل
دوسری متفرقہ اصلاحات
تکنیکی خرابیوں کو بھی درست
تاہم، ایک حالیہ تبدیلی یہ ہے کہ زوم کا اینڈرائیڈ ورژن اب کروم بکس کو سپورٹ نہیں کرے گا۔ یہ واضح نہیں ہے کہ اس کی کیا وجہ ہے لیکن ویڈیو کانفرنسنگ ٹول کو کروم بوکس پر پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ نہیں کیا جاسکتا۔ اس کے لئے صارفین کو براؤزر کلائنٹ کا استعمال کرنا ہوگا جو ایپ کے ذریعہ پیش کردہ خصوصیات کی پوری فہرست کی سپورٹ نہیں کرتا ہے۔