پی ٹی اے نے غیرمہذب اور غیراخلاقی مواد کو روکنے کے لئے ٹِک ٹاک کو نئی وارننگ جاری کردی۔

ریگولیٹر کے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ٹِک ٹاک کے پلیٹ فارم سے کہا ہے کہ وہ ناظرین کے لئے فحاشی، بے حیائی، غیر اخلاقی اور عریاں مواد کو فی الفور بلاک کرے۔

پی ٹی اے نے کہا کہ یہ نئی وارننگ پلیٹ فارم پر دستیاب غیرمہذب،  غیر اخلاقی اور عریاں مواد کے منفی اثرات کو دیکھتے ہوئے جاری کی گئی ہے۔

یہ پہلا موقع نہیں جب پی ٹی اے نے ٹک ٹاک کو وارننگ جاری کی ہو۔ درحقیقت پی ٹی اے نے کچھ ہفتے پہلے بھی کمپنی سے غیر اخلاقی مواد بلاک کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

پی ٹی اے نے کہا کہ اس نے فوری طور پر قابل اعتراض مواد کو روکنے اور غیرقانونی مواد کو پھیلانے کے لئے اس کے پلیٹ فارم کے استعمال کو روکنے کے لئے ٹِک ٹاک سے رابطہ کیا ہے۔

اس کے علاوہ پلیٹ فارم کو ہدایت کی گئی ہے کہ غیرمہذب اور غیراخلاقی مواد کو فوراً دور کرنے کے لئے ایک موثر نگرانی اور اعتدال پسندی کا طریقہ کار وضع کیا جائے جس کے لئے قانون کے تحت ضروری کارروائی کی جائے گی۔

البتہ پی ٹی اے نے یہ نہیں بتایا کہ اگر ٹک ٹاک مطالبات کی تعمیل کرنے میں ناکام رہا تو ان کا اگلا قدم کیا ہو گا۔ یاد دہانی کے لئے بتاتے چلیں کہ ٹِک ٹاک نے پی ٹی اے کی پہلی وارننگ کا جواب دے دیا تھا اور کہا تھا کہ وہ پی ٹی اے کی گائیڈلائنز پر پورا اترنے کے لئے ہر ممکن کوشش کررہا ہے۔ ٹک ٹاک نے کہا تھا کہ وہ قابل اعتراض مواد کا پتہ لگانے اور ان کا جائزہ لینے کے لئے ٹکنالوجیوں اور اعتدال پسندانہ حکمت عملیوں کا ایک امتزاج تعینات کررہا ہے جو ان کی استعمال کی شرائط اور جامع کمیونٹی گائیڈلائنز کی خلاف ورزی کر رہے ہیں اور مناسب جرمانے کا اطلاق کر رہے ہیں، جس میں ویڈیوز کو ہٹانا اور اکاؤنٹس پر پابندی شامل ہے۔

تبصرہ کریں

Discover more from ارتباط - رابطوں کی دنیا

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading