اوپو واچ ای سی جی ایڈیشن 21 دن تک بیٹری لائف کے ساتھ لانچ ہو گئی۔

اوپو کا ارادہ ٹاپ ٹرینڈنگ اسمارٹ واچ مارکیٹ میں داخل ہوکر ایک منفرد قسم کی مصنوعات میں اپنے سب سے بڑے حریفوں کا مقابلہ کرنا ہے۔ بالکل ایک صحت افزا مقابلے کی طرح، نئی اوپو واچ ای سی جی ایڈیشن بھی سٹینلیس سٹیل اور ایلومینیم کے آپشنز میں آتا ہے اور اس میں انتخاب کرنے کے لئے خصوصیات کی کثیر تعداد ہے۔

ڈیزائن کے لحاظ سے یہ ایپل واچ کی ایک اور نقل ہے جس میں مربع نما 1.91 انچ کا ایمولیڈ ڈسپلے ہے جس کے کنارے انتہائی پتلے ہیں۔ مضبوطی کے لئے ڈائل میں 316L سٹینلیس سٹیل چیسیس اور پیچھے کی سائیڈ سیرامک/سیفائر(نیلم) کی ہے۔

ڈائل کے دائیں جانب نیویگیشن اور فنکشن کے بٹن ہیں اور پٹا ربڑ سے بنا ہوا ہے۔ یہ 5 اے ٹی ایم پانی کی ریسسٹنٹ کی حامل ہے۔

اوپو واچ ای سی جی ، جیسا کہ نام سے پتہ چلتا ہے اس کا پیشہ ورانہ درجہ کا الیکٹروکارڈیوگرام ٹریکنگ اس کی اہم خصوصیت ہے۔ اوپو نے دعوی کیا ہے کہ اس گھڑی کی ای سی جی ریڈنگ میڈیکل گریڈ کی درستگی مہیا کرتی ہے اور لوگ واچ پر ٹیپ کرکے بھی ریئل ٹائم ریڈنگ حاصل کرسکتے ہیں۔ سب سے خوش آئند بات یہ ہے کہ یہ گھڑی دل کی مشکوک حرکتوں کے بارے میں وقت سے پہلے ہی آپ کو متنبہ کرسکتی ہے اور یہ صارف کو متنبہ کرنے کے لئے وائبریٹ کرنا شروع ہوجاتی ہے۔

اس کے علاوہ یہ اسمارٹ واچ دیگر معیاری اسمارٹ واچ کی عام خصوصیات کی طرح تمام خصوصیات فراہم کرتی ہے۔ جن میں آپ کے اسمارٹ فون کے ساتھ کنکشن، صحت سے باخبر رہنے والی دیگر خصوصیات، جی پی ایس، وائی فائی اور بلوٹوتھ وغیرہ شامل ہیں۔ یہ گھڑی اسمارٹ موڈ میں 40 گھنٹے (3 دن سے تھوڑا زیادہ) اور کم پاور کے موڈ میں 21 دن تک چل سکتی ہے۔ وی او او سی فلیش چارج ٹیکنالوجی کی بدولت صرف 15 منٹ میں اسے مکمل چارج کیا جاسکتا ہے۔

اوپو واچ ای سی جی اگلے مہینے اندازاً 366 میں فروخت ہوگا۔

تبصرہ کریں

%d