ریئلمی نے اپنا سی 17 اسمارٹ فون 31،999 روپے میں پاکستان میں لانچ کر دیا۔

ریئلمی نے آخرکار اپنا 90 ہرٹز کے انتہائی ہموار پنچ ہول ڈسپلے کے ساتھ انتہائی سستا اور حیرت انگیز قیمت میں ریئلمی سی 17 اسمارٹ فون لانچ کر دیا۔ مداحوں کی بڑھتی ہوئی کمیونٹی کو خوش کرنے کے لئے ریئلمی نے اپنے فیس بک اور یوٹیوب چینل پر براہ راست لانچ پروگرام میں سوالات و جوابات کے سیشن کے دوران تین ریئلمی سی 17 بھی دئے۔ صرف یہی نہیں بلکہ ریئلمی آج بھی ٹیلی مارٹ پر 7 بجکر 8 منٹ پہ صرف 30،999 روپے ریئلمی سی 17 کی فلیش سیل کررہا ہے۔ ریئلمی تقریبا ہر ماہ نہایت سستے داموں میں بہت سارے ڈیوائسز کی لانچ کے ساتھ نئے ٹرینڈسیٹنگ اسمارٹ فونز اور آئی او ٹی ڈیوائسز کو پاکستان کی مارکیٹ میں لاتا ہے۔ اس کی فہرست میں ریئلمی سی سیریز کا اسمارٹ فون ریئلمی سی 17 بہت ہی اعلی ترتیبات کے ساتھ سب سے زیادہ سستا رہا ہے۔

سب سے اوپر ریئلمی سی 17 کا ڈسپلے ہے، یہ ریئلمی سی سیریز کا پہلا ماڈل ہے جس میں 90 ہرٹز الٹرا اسموتھ پنچ ہول ڈسپلے ہے۔ اب سیلفی کیمرا اوپر والے فریم میں ڈیوڈراپ کے بجائے ڈسپلے کے بائیں اوپری کونے میں واقع ہے۔ اس کے اسکرین ٹو باڈی کے تناسب کو 88.7 فیصد سے 90 فیصد تک بڑھانے کی تبدیلی نے شاندار اسکرین کے تجربے کو نمایاں طور پر بہتر بنایا ہے جو کچھ ہائی اینڈ ماڈلز کے بہت قریب ہے۔ اگلی خصوصیت اس کا 90 ہرٹز کا ہائی ریفریش ریٹ ہے۔ یہ ریفریش ریٹ صارف کے بہترین تجربے کے عین مطابق ہے۔ آپریٹنگ سسٹم اور گیم پلے دونوں کا تجربہ بہت بہتر ہوا ہے اور زیادہ ریفریش ریٹ کے ساتھ مزید ہموار ہوا ہے۔ 90 ہرٹز ریفریش ریٹ اسکرین فریمز کی نمائش روایتی 60 ہرٹز اسکرین کے مقابلے میں ڈیڑھ گنا زیادہ تیزی سے کر سکتی ہے جو وژوئل تجربے یا ٹچ ریسپانس کو 90 فیصد روایتی اسمارٹ فونز کے مقابلے میں زیادہ بہتر بناتی ہے۔ ریفریش ریٹ ہموار تجربے اور بیٹری کی زندگی میں توازن برقرار رکھنے کے لئے خود بخود 90 ہرٹز اور 60 ہرٹز کے درمیان سوئچ ہوسکتا ہے۔

ریئلمی سی 17 سی سیریز میں سب سے زیادہ 6 جی بی ریم اور 128 جی بی روم سے لیس ہے۔ سچ پوچھیں تو عام صارفین کے لئے روزانہ استعمال کے لئے پروسیسر کے مقابلے میں ریم اور انٹرنل اسٹوریج زیادہ اہم ہیں۔ یہ دوسروں کے مقابلے میں ایک ہموار اور بہترین ردعمل کے تجربہ کی یقین دہانی کراسکتی ہے۔ ریئلمی سی 17 نہ صرف انتہائی تیز فنگر پرنٹ سے انلاک کرنے کی سپورٹ کرسکتا ہے بلکہ چہرے کی پہچان کی بھی سپورٹ کرتا ہے جس سے اس کو آسانی سے کے ساتھ ایک نظر میں انلاک کیا جاسکتا ہے۔ اس طرح یہ آسانی سے انلاک ہونے کے ساتھ ساتھ ایک ہی وقت میں آپ کی پرائویسی کو بھی محفوظ رہ سکتا ہے۔

یہ فون 5،000 ایم اے ایچ کی بیٹری سے لیس ہے جو 34 دن تک کے اسٹینڈ بائی وقت کا وعدہ کرتا ہے، بیٹری USB-C کے ذریعے 18 واٹ فاسٹ چارجنگ کی سپورٹ کرتی ہے۔ سی سیریز کے فلیگ شپ کے طور پر، سی 17 کی کارکردگی اسنیپ ڈریگن 460 پراسیسر کے ذریعہ یقینی طور پر طاقتور ترین ہے۔ اس کے پچھلے حصے میں ایک کواڈ کیمرا سیٹ اپ ہے جس میں 13 میگا پکسل پرائمری سینسر (f / 1.8 یپرچر)، 8 میگا پکسل (119°) الٹرا وائیڈ اینگل لینس، 2 میگا پکسل میکرو سینسر (4 سینٹی میٹر فوکل لمبائی) اور 2 میگا پکسل مونوکروم لینس شامل ہیں۔ ڈیوائس کا فرنٹ کیمرا 8 میگا پکسلز کا ہے۔ یہ AI کی مدد سے بیوٹی اور پورٹریٹ کے طریقوں کے ساتھ بھی مطابقت پذیر ہے۔ ریئلمی سی 17  اینڈرائیڈ  10 آپریٹنگ سسٹم کو ریئلمی UI کے تحت چلائے گا۔ یہ نیوی بلیو اور لیک گرین کے دو رنگوں میں دستیاب ہے۔

Advertisements

ریئلمی نے اسمارٹ فون کے ساتھ ریئلمی بڈز کلاسک نامی نئے وائرڈ ائرفون کا بھی اعلان کیا۔ ہیڈسیٹ گول شکل کے ڈیزائن ساتھ  آسانی سے کانوں میں فٹ ہوجاتے ہیں۔ اس میں کال کے لئے انلائن مائکروفون کے ساتھ ساتھ میوزک پلے بیک اور آنے والی کالوں کو کنٹرول کرنے کیلئے بلٹ ان سنگل بٹن ریموٹ ہے۔

ریئلمی بڈز کلاسک مارکیٹ میں 1،199 روپے میں فروخت ہوگا۔ یہ ٹیلی مارٹ پر فلیش سیل میں سی 17 فون کے ساتھ صرف 999 روپے میں دو رنگوں یعنی کالے یا سفید میں فروخت ہوگا۔

ریئلمی بڈز کلاسک کی خصوصیات:

ریئلمی بڈز کلاسک میں 14.22 ڈرائیور موجود ہے جس کے بارے میں کمپنی کا کہنا ہے کہ اس کے ذریعے واضح آواز اور گہرے بیس کی فراہمی میں مدد ملے گی۔ اس کا بنا بنایا کیبل آرگنائزر آپ کو آسانی سے ایئرفون اپنے پاس رکھنے اور کہیں بھی لے جانے کے قابل بنائے گا ۔ اس کے خصوصی پٹے اور الجھنے سے پاک ڈیزائن کی مدد سے آپ یہ ائرفون آسانی سے اسٹور کرسکتے ہیں۔ اس کا ٹی پی یو مٹیریل روز مرہ استعمال کے لئے پائیدار اور قابل اعتماد بتایا جاتا ہے۔ اس میں ایک ایچ ڈی مائکروفون ہے جو ایک شفاف اور معیاری کال کا ضامن ہے اور ایک سنگل بٹن لگایا گیا ہے تاکہ آپ موسیقی، فلموں اور کالوں کو آسانی سے کنٹرول کرسکیں۔

اس کے علاوہ ریئلمی نے 10،000 ایم اے ایچ کے پاور بینک 2 کا بھی اعلان کیا جس کی مارکیٹ میں قیمت 5،499 روپے ہو گی لیکن آج ٹیلی سیل پر یہ سی 17 فون کے ساتھ صرف 4،199 روپے میں پیش کیا جا رہا ہے۔ یہ پاور بینک کالے اور پیلے رنگ کے آپشنز میں دستیاب ہے۔

Advertisements

ریئلمی پاور بینک 2 کی خصوصیات:

ریئلمی 10،000 ایم اے ایچ پاور بینک ٹو 18 واٹ کی سپورٹ کے ساتھ دو طرفہ فوری چارجنگ کے لئے ڈوئل آؤٹ پٹ پورٹس، یو ایس بی ٹائپ-اے اور یو ایس بی ٹائپ سی کے ساتھ آیا ہے۔ اس میں ایک 10،000 ایم اے ایچ کی اعلی کثافت والی لتھیم پولیمر بیٹری ہے جس کے بارے میں کمپنی کا دعوی ہے کہ یہ بہت سے چارج سائیکل کرنے کے بعد بھی اس کی صلاحیت میں کمی نہ ہونے کو یقینی بناتا ہے۔ ریئلمی 10،000 ایم اے ایچ پاور بینک 2 سرکٹری پروٹیکشن کی تیرہ پرتوں کے ساتھ آتا ہے جو تیزرفتاری سے چارج کرتے وقت حفاظت کو بہتر بناتی ہیں۔ پاور بینک USB-PD کے ساتھ ساتھ کوالکوم کے کوئیک چارج 4.0 کے ساتھ بھی مطابقت رکھتا ہے۔ یہ خود بھی تیزی سے چارج کیا جاسکتا ہے۔ ریئلمی 10،000 ایم اے ایچ پاور بینک 2 پچھلے ریئلمی پاور بینک کے جیسے ڈیزائن کی پیروی کرتا ہے۔ اس پاور بینک میں بیٹری کی مقدار کو ظاہر کرنے کے لئے ایل ای ڈی لائٹس ہیں۔ اس کے کالے رنگ میں ریئلمی کی برانڈنگ پیلی ہے جبکہ پیلے رنگ میں ریئلمی کی برانڈنگ کالی ہے۔

تبصرہ کریں