لوگ iOS 14 کی ہوم اسکرین کے آئکونز سیٹ بیچ کر حقیقی رقم کما رہے ہیں۔

ایپل نے گذشتہ ہفتے آئی او ایس 14 کو عوام کے لئے جاری کیا اور پہلی بار ہوم اسکرین ویجٹس کو آئی فون پر لایا۔ تب سے لوگ واقعی حیرت انگیز ہوم اسکرینیں تشکیل دے رہے ہیں اور انہیں آن لائن شیئر کررہے ہیں۔ لیکن یہ صرف ویجٹس ہی نہیں ہیں جو آنکھوں کو بھا رہی ہیں – بلکہ نئے آئکونز بھی صارفین کو لبھا رہے ہیں۔

لوگوں نے ہمیشہ اپنی ہوم اسکرینوں کو اچھا بنانے کی کوشش کی ہے لیکن جب سے iOS 14 لوگوں کو ایپس کے نئے آئکونز کے ساتھ ملنے والے ویجٹس کی خصوصیت ریلیز کی ہے تب سے ان چیزوں نے ایک نیا رخ لے لیا ہے۔ لیکن کچھ لوگ اس سے بھی آگے جارہے ہیں – وہ ایسے آئکونز خرید رہے ہیں جو پیشہ ور افراد نے بنائے ہیں۔ اور وہ پیشہ ور اس سے کما رہے ہیں۔

اس کی ایک مثال لیجیے۔ ایک شخص نے کچھ ایپ آئکونز تیار کیئے، انہیں گمروڈ (Gumroad) پر اپ لوڈ کیا، ایک سادہ سی ویب سائٹ بنائی اور سونے کے لئے چلا گیا۔ حیرت انگیز طور پر سونے کے دوران ہی اس نے 5 ہزار ڈالرز سے زیادہ کما لئے۔ کچھ ہی گھنٹوں بعد اسی شخص نے مجموعی طور پر 330 صارفین سے 10 ہزار ڈالر کمائے۔ اس کا کہنا ہے کہ اس میں کچھ گھنٹے لگے۔

دوسری طرف لوگ اس طرح کی آئکونز خرید بھی رہے ہیں اور واقعی حیرت انگیز ہوم اسکرینیں تشکیل دے رہے ہیں۔ ہم نے جیل بریک کرنے کے علاوہ اس سے پہلے ایسا کبھی نہیں دیکھا اور اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اگر موقع ملے تو لوگ اپنی ہوم اسکرینوں پر ایک نارمل گرڈ کے اندر بند ایک ہی جیسے انداز کے بور کرنے والے آئکونز مزید نہیں دیکھنا چاہتے ہیں۔

تبصرہ کریں