نوکیا نے دو نئے بجٹ اینڈرائیڈ ون فونز لانچ کر دیئے، نوکیا 2.4 اور 3.4 دو سو ڈالرز سے کم کی قیمت میں ہونگے۔

ایچ ایم ڈی گلوبل نے آج ورچوئل لانچ ایونٹ میں نوکیا کے دو نئے اسمارٹ فونز کا اعلان کیا۔ نیا نوکیا 3.4 نوکیا 3.2 کی سیریز میں سے ہے جبکہ نوکیا 2.4 نوکیا 2.3 کی پیروی کرتا ہے۔ اگرچہ ان کے پاس مارکیٹ میں بہترین اور سستے اینڈرائیڈ فونز والی خصوصیات نہیں ہے لیکن یہ اپنے پرانے ورژنز کے مقابلے میں قابل قدر اپ گریڈ ہیں۔

نوکیا 3.4 میں 6.39 انچ کا ڈسپلے ہے جس میں ایچ ڈی پلس ریزولوشن اور 8 ایم پی سیلفی کیمرے کے لئے اوپری بائیں کونے میں ہول پنچ کٹ آؤٹ ہے۔ فون میں ایک کوالکم اسنیپ ڈریگن 460 چپ سیٹ ہے جس کو 3 جی بی ریم اور 64 جی بی انٹرنل اسٹوریج سے لیس کیا گیا ہے۔ پیچھے ایک ٹرپل کیمرا سیٹ اپ ہے جس میں 13 ایم پی کا مرکزی سینسر، 5 ام پی کا الٹرا وائیڈ لینس اور 2 ایم پی کا ڈیپتھ سینسر ہے۔ بیٹری پاور میں ایک 4،000 ایم اے ایچ سیل ہے جس کا دعوی ہے کہ یہ دو دن تک کی بیٹری لائف فراہم کرتی ہے۔

Advertisements

نوکیا 3.4 کی کچھ دوسری خصوصیات میں سے پیچھے لگا ہوا فنگر پرنٹ سینسر، گوگل اسسٹنٹ کا معاون بٹن اور یو ایس بی ٹائپ سی پورٹ شامل ہیں۔ سافٹ ویئر کے محاذ پر فون آؤٹ آف دی باکس اینڈرائیڈ 10 کے ساتھ آئے گا اور یہ "اینڈرائڈ 11 کے لئے تیار فون ہے۔” ایچ ایم ڈی گلوبل کا کہنا ہے کہ نوکیا 3.4 اس سال کے آخر میں امریکہ میں 179 ڈالر کی ابتدائی قیمت پر فروخت ہوگا۔

نوکیا 2.4 میں 6.5 انچ کا ایچ ڈی پلس ڈسپلے موجود ہے جس میں اوپر واٹرڈراپ نوچ ہے۔ یہ 12 این ایم ہیلیو پی 22 چپ سیٹ پر چلتا ہے، جس میں 2 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج ہے۔ اس کی پشت پر ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ ہے جس میں 13 ایم پی مرکزی سینسر اور 2 ایم پی ڈیپتھ سینسر ہے۔ تاہم، حیرت کی بات ہے کہ اس میں 4،500 ایم اے ایچ صلاحیت والی بڑی بیٹری ہے۔ اس کی کچھ دوسری اہم خصوصیات میں گوگل اسسٹنٹ بٹن، ریئر ماونٹڈ فنگر پرنٹ سینسر، 5 ایم پی سیلفی کیمرا اور آئی پی ایکس 2 انگریس پروٹیکشن شامل ہیں۔

نوکیا 2.4 پری آرڈر کے لئے 23 ستمبر سے 139 ڈالرز کی قیمت میں امیزون سے دستیاب ہوگا۔ آنے والے ہفتوں میں یہ بیسٹ بائ سے بھی دستیاب ہوگا۔ نوکیا 3.4 کی طرح، نوکیا 2.4 کی بھی ضمانت دی گئی ہے کہ وہ دو بڑے OS اپ گریڈ کے ساتھ ساتھ تین سال تک کی مدت تک ماہانہ سیکیورٹی اپڈیٹس کا اہل ہو گا۔ نئے نوکیا 3.4 اور نوکیا 2.4 کے ساتھ ایچ ایم ڈی گلوبل نے 150 گھنٹے تک کا پلے ٹائم اور آئی پی ایکس 7 واٹر ریزسٹنس والے نوکیا پاور ایئربڈز کا بھی اعلان کیا ہے۔ یہ ایئر بڈز عنقریب ایمیزون سے 99 ڈالرز کی قیمت میں دستیاب ہوں گے۔

تبصرہ کریں