نوکیا 8.3 فائیو جی آخر کار رواں ماہ فروخت ہونے کے لئے آ رہا ہے۔

ایچ ایم ڈی گلوبل بالآخر نوکیا 8.3 فائیو جی کی ریلیز کے لئے تیار ہو گیا ہے۔ یہ ان کے نوکیا برانڈ کا سال 2020 کا فلیگ شپ ہے جس کا اعلان انھوں نے مارچ میں کیا تھا۔ 8.3 فائیو جی گرمیوں کے آخر میں ریلیز کے لئے تیار کیا گیا تھا، اور اگرچہ پہلے اندازے یہ تھے کہ یہ اسمارٹ فون جولائی میں فروخت ہوگا لیکن ایسا نہیں ہوا۔

اب ایچ ایم ڈی گلوبل کا کہنا ہے کہ آپ اسے 23 ستمبر سے 699 ڈالرز میں ایمیزون پر پری آرڈر کرسکیں گے اور چند ہفتوں میں یہ اسی قیمت پر بیسٹ بائ پر بھی دستیاب ہو گا۔

نوکیا 8.3 میں کوالکوم کا اسنیپ ڈریگن 765 چپ سیٹ ہو گا، وہ پروسیسر جو ایل جی ویلویٹ اور ون پلس نورڈ جیسے کم قیمت والے فونز پر 5 جی لایا ہے۔ کیمرا سیکشن میں یہ 64 میگا پکسل کا مرکزی کیمرا، 12 میگا پکسل کا الٹرا وائیڈ کیمرا جس میں 1.4 مائکرون پکسلز، 2 میگا پکسل کا ڈیپتھ سینسر اور 2 میگا پکسل کا میکرو کیمرہ ہو گا۔ اینڈرائیڈ ون کے ذریعہ اینڈرائیڈ کے صاف ورژن کا مطلب ہے کہ آپ کو اس پر زیادہ بلوٹ ویئر نہیں ملیں گے۔

ریلیز پر تبصرہ کرتے ہوئے، چیف پراڈکٹ آفیسر اور ایچ ایم ڈی گلوبل شمالی امریکہ کے نائب صدر، جوہو سرویکاس نے کہا:

کوالکوم ٹیکنالوجیز انکارپوریٹڈ کے ساتھ مل کر، ہم نوکیا 8.3 فائیو جی کے ساتھ واقعی میں ایک عالمی فائیو جی اسمارٹ فون بنانے میں کامیاب ہوگئے۔ کسی اسمارٹ فون میں کوالکم 765G فائیو جی ماڈیولر پلیٹ فارم کو نافذ کرنے والے پہلے مینوفیکچرر ہونے کے ناطے، ہم ایک ہی مربوط ماڈیول میں 40 سے زیادہ مختلف آر ایف اجزاء کو جوڑنے میں کامیاب ہوئے جو نوکیا 8.3 فائیو جی صنعت کی معروف فائیو جی کارکردگی پیش کرتا ہے۔ سب سے زیادہ فائیو جی کے نئے ریڈیو بینڈز کی سپورٹ کرتے ہوئے، نوکیا 8.3 فائیو جی واقعی میں مستقبل کا عالمی فائیو جی اسمارٹ فون ہے۔

ہم اپنے پرستاروں کو فائیو جی کے قابل تجربات کو کیپچر کرنے اور ان کو شیئر کرنے کے قابل بنانے پر بھی بہت پرجوش ہیں۔ خواہ وہ ایکشن کیم موڈ کی ویڈیوز ہوں یا ZEISS سنیما ایفیکٹس کے ساتھ ہالی ووڈ جیسے شاٹس، ZEISS آپٹکس کے ساتھ طاقتور پیور ویو کواڈ کیمرا آپ کے لئے موجود ہے۔ پکسل ورکس ویژوئل پروسیسر کے ذریعہ تقویت پذیر ہماری جدید خالص ڈسپلے ٹیکنالوجی آپ کو بہترین ڈائنامک رینج اور حیرت انگیز رنگوں کی ری پراڈکشن کو یقینی بنائے گی چاہے آپ میڈیا کو اسٹریم کر رہے ہوں یا کوئی گیم کھیل رہے ہوں۔

نوکیا 8.3 فائیو جی کے علاوہ ایچ ایم ڈی گلوبل نے نوکیا 2.4 اور نوکیا 3.4  کے انٹری لیول ماڈلز کا اعلان بھی کیا۔ توقع کی جارہی ہے کہ ان کا اگلا فلیگ شپ ماڈل کا اس سال کے آخر تک ریلیز ہوگا۔

تبصرہ کریں