سام سنگ گلیکسی ایس 20 ایف ای (فین ایڈیشن) کی آفیشل وڈیو سمیت تمام تفصیلات لیک ہو گئیں، کل لانچ ہو گا۔

سام سنگ کل اپنا گلیکسی ایس 20 ایف ای (فین ایڈیشن) لانچ کر رہا ہے اور ہر دفعہ کی طرح اس دفعہ بھی ڈیوائس کے بارے میں ہر قسم کی معلومات پہلے ہی لیک ہوچکی ہے۔

آج ٹیک ڈرائڈر نے ہینڈسیٹ کے لئے بنایا گیا آفیشل پرومو ویڈیو شائع کیا ہے جس میں اس کی متعدد خصوصیات کو دکھایا گیا ہے۔

سام سنگ گلیکسی ایس 20 ایف ای میں 6.5 انچ کا سپر ایمولیڈ ڈسپلے ہے اور اس میں تیز رفتار چارجنگ کی سپورٹ ہے۔ سام سنگ گلیکسی ایس 20 ایف ای 4،500 ایم اے ایچ کی بڑی بیٹری کے ساتھ آئے گا۔ مکمل لیک ہونے والی ڈاکومینٹیشن نیچے دی گئی تصویروں میں ملاحظہ کریں۔

Advertisements

گلیکسی ایس 20 ایف ای اسنیپ ڈریگن 865 پروسیسر (یا ایکزائنوس 990) چپ سیٹ کا حامل ہو گا، جو پچھلے ایس 20 میں بھی ہے۔ توقع ہے کہ S20 ایف ای کا ڈسپلے بھی اصل S20 کی طرح صاف شفاف اور تیز رفتار ہوگا، کیونکہ ایس 20 ​​میں بھی یہی ڈسپلے ہے جس کا اسکرین ریفریش ریٹ 120 ہرٹز ہے۔ گلیکسی ایس 20 کی طرح ہی ایس 20 ایف ای میں سامنے کے کیمرے کے لئے 3.3 ملی میٹر کا سوراخ ہوگا۔ اسمارٹ فون آئی پی 68 ریٹیڈ ہے اور اس کا مطلب ہے کہ اسمارٹ فون دھول، گندگی اور ریت کا مقابلہ کرسکتا ہے اور تیس منٹ تک پانی کے اندر زیادہ سے زیادہ 1.5 میٹر کی گہرائی تک مزاحمت کا حامل ہے۔

گلیکسی ایس 20 ایف ای میں کم از کم 128 جی بی کی انٹرنل اسٹوریج کی گنجائش ہوگی اور یہ اینڈروئیڈ 10 بیسڈ ون یو آئی 2.5 کے سافٹ ویئر پر چلے گا جو سام سنگ گلیکسی نوٹ 20 میں بھی پہلے سے انسٹال ہوگا۔

آپ اپنے لئے گلیکسی ایس 20 ایف ای ڈیوائس کو یہاں سے ریزرو کرسکتے ہیں۔

تبصرہ کریں

%d bloggers like this: