یہ بات سب کو کچھ عرصے پہلے ہی سے معلوم ہے کہ ایپل دو ہائی اینڈ آئی فونز، آئی فون پرو میکس اور 6.1 انچ آئی فون پرو کا اعلان کرے گا اور اس کے علاوہ کم قیمت والے دو ماڈل، 5.4 انچ آئی فون 12 اور 6.1 انچ آئی فون 12 میکس کا اعلان کرے گا۔
آج معتبر آئی او ایس لیکر L0vetodream نے انکشاف کیا کہ سب سے چھوٹے آئی فون 12 کو کیا کہا جائے گا۔
آئندہ آئی فون 12 سیریز میں بہت ساری اصلاحات آئیں گی۔ ایک حالیہ لیک سے انکشاف ہوا تھا کہ فیس آئی ڈی ایک وسیع پیمانے کے زاویوں پر کام کرے گا حتی کہ ڈیوائس ایک ڈیسک پر عمودی حالت میں بھی رکھا ہو اور یہ کہ آئی فون 12 پرو میکس آٹو فوکس کے لئے بالکل سام سنگ گلیکسی نوٹ 10 الٹرا کی طرح کے LIDAR سینسر پر مشتمل ہو گا اور 240fps تک کی 4K ویڈیو کیپچر کرنے کے ساتھ ساتھ بہتر نائٹ موڈ پیش کرے گا۔ توقع کی جاتی ہے کہ تمام ہینڈسیٹس میں 5 جی کی خصوصیت ہوگی لیکن ملی میٹر ویو 5 جی کی وجہ سے بڑا اینٹینا اور زیادہ پاور درکار ہو گی اس لئے یہ صرف 6.7 انچ کے بڑے ڈیوائس کے ساتھ دستیاب ہوگا۔ توقع کی جارہی ہے کہ 5.4 انچ آئی فون 12 منی میں اوپر کی جانب والا کٹاؤ (notch) چھوٹا ہو گا اور یہ ایک AMOLED اسکرین ہوگی۔
رواں سال میں آئی فون 12 کی ریلیز میں عمومی طور پر تاخیر ہوئی ہے اور توقع ہے کہ اس کا اعلان اکتوبر میں ہی کیا جائے گا۔