اپنے جدید ڈیوائسڑ کے لئے مشہور پریمیم اسمارٹ فون برانڈ انفینکس نے اپنی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی فون سیریز، انفنکس ہاٹ 10 کے لئے ایک نئے ورژن کا حال ہی میں اعلان کیا تھا۔ 5200 ایم اے ایچ کی بیٹری، ہیلیو جی 70 گیمنگ پراسیسر اور انفینٹی اے ڈسپلے کا حامل ہاٹ 10 سیریز تین ترتیبات پر مشتمل ہے، جس کا آغاز 19،999 روپے سے 24،999 روپے تک ہو رہا ہے۔ نیا ڈیوائس 4 مسحورکن ڈیزائن والے رنگوں، اوبسیڈیئن بلیک، امبر ریڈ، اوشین ویو اور مون لائٹ جیڈ میں دستیاب ہوگا۔
مقبول ہاٹ 9 کا جانشین، انفنکس ہاٹ 10 میڈیا ٹیک ہیلیو جی 70 چپ سیٹ کا حامل ہے جو 6 جی بی رام اور 128 جی بی انٹرنل اسٹوریج کے ساتھ آیا ہے۔ 512 جی بی تک کے میموری کارڈ کی ستپورٹ کے ساتھ۔ فون میں 5200 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے، جس میں 38 دن کی اسٹینڈ بائی بیٹری کی زندگی اور 36 گھنٹے ٹاک ٹائم ہے۔ پاور ہاؤس ڈیوائس میں 6.78 انچ ایچ ڈی پلس انفینٹی O ڈسپلے لگایا گیا ہے جو 720×1640 پکسلز کی ریزولوشن فراہم کرتا ہے اور اینڈرائیڈ 10 پر چلتا ہے۔ کیمرہ سیکشن میں ہاٹ 10 کے پیچھے کی طرف کواڈ کیمرا سیٹ اپ ہے، جس میں 16 ایم پی پرائمری سینسر، 2 ایم پی میکرو لینس اے ایف، 2 ایم پی ڈیپتھ سینسر اور اے آئی لینس شامل ہے۔ سیلفیز کے لئے یہ 8 ایم پی کے سینسر اور ڈبل فلیش کے ساتھ کے ساتھ آیا ہے۔
انفینکس پاکستان کے سی ای او مسٹر جو ہو نے نئے ڈیوائس کے اعلان کے موقع پر کہا:
پاور گیمرز کی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے، انفینکس ہاٹ 10 میں طاقتور خصوصیات اور مخصوص ڈیزائن شامل ہیں۔ انفینکس اپنے ہائی ٹیک ڈیوائسز سے مستقبل کی راہ ہموار کرنے میں یقین رکھتی ہے، لہذا ہم اس سفر میں ایک اور قدم کے طور پر ہاٹ 10 لانچ کرنے کے لئے پرجوش ہیں۔
انفینکس کا نیا ڈیوائس ایک مکمل پیکیج ہے اور اعلی درجے کی خصوصیات والے پاور صارف کے لئے صحیح معنوں میں موزوں ہے۔ پریمیم شکل، بڑی سکرین ، ہموار اور تیز تجربہ، اور زبردست گیمنگ کے ساتھ ہاٹ 10 ایک تیز رفتار عفریت ہے۔ انفینکس ہاٹ 10 تین قسموں (4 جی بی 64 جی بی ، 4 جی بی 128 جی بی اور 6 جی بی 128 جی بی) میں پری آرڈر کے لئے دستیاب ہے۔ محدود وقت کی خصوصی قیمتیں بالترتیب 19،999 روپے، 22،999 روپے اور 24،999 روپے ہیں۔