اوپو رینو 4 کو ریلیز کرنے کے کچھ ہی عرصے بعد، چینی برانڈ اوپو رینو 4 اسپیشل ایڈیشن (ایس ای) کے ساتھ ایک بار پھر اپنی لائن اپ کو تازہ دم کررہا ہے۔ رینو 4، رینو 4 پرو اور رینو 4 پرو آرٹسٹ لمیٹڈ ایڈیشن کے بعد یہ سیریز کا چوتھا فون ہونے جا رہا ہے۔
اس کے ڈیزائن میں تبدیلی کی اس کی نئی خاصیت ہے لیکن باقی اہم خصوصیات جیسے ٹرپل کیمرا سیٹ اپ، 65 واٹ فاسٹ چارجنگ، اور بہت کچھ مشترک ہے۔
ڈیزائن اور ڈسپلے
6.43 انچ کے AMOLED ڈسپلے میں رینو 4 پرو کی طرح کارنرڈ پنچ ہول کٹ آؤٹ ہے، لیکن FHD پلس اسکرین ریزولوشن کے ساتھ ایک فلیٹ پینل ہے۔ یہ ڈسپلے کے اندر فنگر پرنٹ سینسر اور 90 فیصد اسکرین ٹو باڈی تناسب کے ساتھ آیا ہے باوجود اس کے کہ نیچے کے اسکرین بیزل بڑے ہیں۔
پچھلی جانب کے پینل میں دو طرح کا ڈیزائن ہے جس میں ایک طرف ہموار اور دوسری چمکدار رنگ کا شیڈ ہے۔ ٹرپل کیمرا سیٹ اپ کونے میں مربع نما کٹ آؤٹ میں رکھا گیا ہے۔ چوتھے کٹ آؤٹ کی مشابہت بھی کیمرے جیسی ہے لیکن وہ ایک دراصل ایک ایل ای ڈی فلیش یونٹ ہے۔
اندرونی ساخت اور اسٹوریج
یہ اسمارٹ فون میڈیا ٹیک کے ڈمینسٹی 720 ایس او سی کے ذریعہ تقویت یافتہ ہے جو کم قیمت میں 5 جی کی سپورٹ لا رہا ہے۔ ایس او سی 2.4 گیگا ہرٹز آکٹا کور پروسیسر، 8 جی بی ریم اور 256 جی بی یو ایف ایس 2.0 بھی لا رہا ہے۔ اسٹوریج میں توسیع کیلئے مائیکرو ایس ڈی کارڈ کی کوئی سلاٹ نہیں ہے۔
سافٹ ویئر میں آپ اوپو کا کلرز او ایس 7.2 کسٹم اسکن کے ساتھ اینڈرائیڈ 10 حاصل کریں گے۔
آگے اور پیچھے کے کیمرے
عقبی حصے کے کیمرا سیٹ اپ میں 48 ایم پی مین سینسر آٹوفوکس، ایک 8 ایم پی الٹرا وائیڈ لینس ہے جس میں 119 ڈگری ایف او وی اور کلوز اپ فوٹو گرافی کے لئے 2 ایم پی میکرو لینس شامل ہیں۔ ان کیمروں میں متعدد طریقوں کے لئے معاونت حاصل ہے جیسے پروفیشنل موڈ، پورٹریٹ موڈ، نائٹ موڈ، 1080 پی 30 ایف پی ایس اور 1080 پی سلوموشن ریکارڈنگ۔
سامنے والا کیمرہ 32 ایم پی پر مشتمل ہے جو 1080 پی ویڈیو ریکارڈنگ کی صلاحیت رکھتا ہے اور بہت سے طریقوں کی حمایت کرتا ہے۔
بیٹری اور قیمتوں کا تعین
رینو 4 ایس ای میں بیٹری کی گنجائش 4،300 ایم اے ایچ ہے، لیکن نمایاں ہونے والی خصوصیت اس کی 65 واٹ فاسٹ چارجنگ کی سپورٹ ہے جو صرف 37 منٹ میں مکمل چارج ہو سکتی ہے۔
اوپو رینو 4 ایس ای 25 ستمبر کو 369 ڈالرز کی ابتدائی قیمت کے ساتھ فروخت ہوگا۔