ونڈوز 10 کا نیا میٹ ناؤ (Meet Now) فیچر زوم پہ سبقت لے جا سکتا ہے۔

ایک ہفتہ پہلے خبر آئی تھی کہ ونڈوز 10 انسائیڈر پریویو بلڈ 20211 میں ایک نئی خصوصیت میٹ ناؤ (Meet Now) شامل کی جا رہی ہے جو آپریٹنگ سسٹم میں ویڈیو کانفرنس کرنے کی سہولت بھی شامل کر دے گی۔

اب ونڈوزلیٹسٹ نے اس خصوصیت پر کچھ مزید راز افشا کئے ہیں۔

ونڈوز 10 کے صارفین ٹاسک بار نوٹیفیکیشن ایریا میں بٹن کے ذریعے شیئرنگ لنک تیار کرکے ویڈیو کال شروع کرسکیں گے۔

اہم بات یہ ہے کہ نہ تو اجلاس شروع کرنے والے شخص اور نہ ہی اس کے شرکاء کو خصوصی اکاؤنٹ رکھنے کی ضرورت ہوگی، صرف شیئرنگ لنک یا میٹنگ تک رسائی کے کوڈ کی ضرورت ہوگی۔

جب کال قبول ہوجائے گی تو یہ اسکائپ ڈیسک ٹاپ کلائنٹ یا ایج میں اسکائپ ویب ایپ میں کھل سکتی ہے۔

اس کا مطلب ہے کہ بے اکاؤنٹ نہ ہونے کے باوجود صارفین کو مکمل اسکائپ کلائنٹ کی رسائی حاصل ہوگی جیسے کال ریکارڈ کرنا یا وڈیو کانفرنس کے پس منظر کو دھندلا کرنا۔

میٹ ناؤ (Meet Now) کے انٹرپرائز سیٹنگ میں انتہائی مقبول ہونے کا امکان ہے جہاں ممکنہ طور پر صارفین فیس بک میسنجر، واٹس ایپ یا فیس ٹائم جیسی ایپس میں ویڈیو کالنگ کی صلاحیتوں کے استعمال کی سہولت نہ ہو۔

یہ فیچر فی الحال اندرونی طور پر ٹیسٹنگ کے مراحل میں ہے اور یہ معلوم نہیں ہے کہ یہ اگر ونڈوز 10 کے اپ ڈیٹ کے ساتھ ریلیز ہو تو کب تک ہو گا لیکن اگر یہ کامیاب رہا تو ہمیں شبہ ہے کہ زوم (Zoom) یورپی یونین کی مسابقتی عدالت میں سلیک (Slack) کی صف میں شامل ہوسکتا ہے۔

تبصرہ کریں

%d bloggers like this: