سرفیس کا نیا ایونٹ منعقد ہونے والا ہے! کب اور کہاں آئیے دیکھتے ہیں۔

مائیکروسافٹ سرفیس کی نئی پراڈکٹس پر کام کر رہا ہے اور اب ہمیں معلوم ہوا ہے کہ کمپنی ان کا اعلان کب کرے گی۔

مائکروسافٹ 30 ستمبر یا یکم اکتوبر کو ورچوئلی طور پر ہمیں جمع کرنے کے لئے تیار ہے، مشہور لیکر واکنگ کیٹ نے آئندہ ہونے والے سرفیس ایونٹ کی تاریخ کا انکشاف کیا ہے۔

توقع ہے کہ مائیکروسافٹ ایک نئے سرفیس پرو ایکس 2 کا اعلان کرے گا جس میں دوسری جنریشن کا اپ ڈیٹڈ کوالکم اسنیپ ڈریگن 8 سی ایکس 5 جی پروسیسر ہو گا جو بہتر کارکردگی اور زیادہ بیٹری لائف، 5 جی کنیکٹیویٹی، انٹرپرائز گریڈ سیکیورٹی اور اے آئی ایکسلریشن کے ساتھ ساتھ ایڈوانس کیمرا اور آڈیو ٹیکنالوجی فراہم کرے گا۔

یہ بھی توقع کی جارہی ہے کہ مائیکروسافٹ ایک نئے سستی رینج کے سرفیس لیپ ٹاپ کا اعلان کرے جس کا کوڈ نام اسپارٹی ہے۔ اس انٹری لیول سستے سرفیس لیپ ٹاپ کا ماڈل 12.5 انچ ڈسپلے، 4 جی بی ریم، دسویں جنریشن کے انٹیل کور آئی 5 پروسیسر اور 64 جی بی اسٹوریج کے ساتھ آئے گا اور امید کی جا رہی ہے کہ اس ماڈل کی قیمت 500 سے 600 ڈالرز کے درمیان ہوگی۔

کیا ہمارے قارئین ان پراڈکٹس کے لئے پرجوش ہیں؟ ہمیں نیچے کمنٹس میں بتائیں۔

تبصرہ کریں

%d bloggers like this: