ابھی تک ہم نے سرفیس ڈؤو کے زیادہ حوصلہ افزا ریویوز نہیں دیکھے ہیں، بعض اوقات اس کے سوفٹ ویئر کے استعمال کے دوران پیش آنے والی مشکلات کی وجہ سے لیکن اکثر اس وجہ سے کہ ڈیوائس کو موثر طریقے سے چلانے کے لئے اس کے صحیح استعمال کوسیکھنے کی ضرورت ہے۔
ایسا لگتا ہے کہ دوہری اسکرینوں کے لئے مائکروسافٹ نے اپنے اینڈرائیڈ کے اس ورژن کی گہرائیوں میں کافی کچھ چھپا رکھا ہے اور اس میں مہارت حاصل کرنے کے لئے اس کو سیکھنا کافی فائدہ مند ثابت ہوگا۔
یوٹیوب چینل ٹیکیسوڈ ٹی وی کو 10 سے زیادہ زبردست ترکیبوں اور تجاویز کا پتہ چلا ہے جس کی مدد سے صارفین اپنے سرفیس ڈؤو کو زیادہ بہتر طریقے سے استعمال کرسکیں گے۔ ان ترکیبوں اور تجاویز کی تفصیلات انھوں نے ایک وڈیو میں جاری کی ہیں جو ذیل میں دیکھی جاسکتی ہے: