ریئلمی (realme) 23 ستمبر کو پاکستان میں اپنا سی 17 اسمارٹ فون آن لائن لانچ کررہا ہے، لانچ کے بعد فلیش سیل ٹیلی مارٹ پر ہو گی۔

ریئلمی (realme) نے اگست میں اپنے سی 12 اسمارٹ فون کو متعارف کرایا۔ اب کمپنی 23 ستمبر کو ریئلمی سی 17 کے لانچ کے ساتھ ہی اپنی سی سیریز میں مزید توسیع کرنے والی ہے۔ ریئلمی سی 17 اپنی سی سیریز کا جدید ترین، سب سے زیادہ سستا اور بڑی اسٹوریج والا فون ہے جس میں 90 ہرٹز کا انتہائی رواں ڈسپلے ہے۔ ریئلمی شائقین کے لئے لانچ کو دلچسپ بنانے کے لئے براہ راست پروگرام کے بعد ٹیلی مارٹ پر خصوصی طور پر فلیش سیل کا بھی اہتمام کرے گا۔

ریئلمی پاکستان نے لانچنگ کی تاریخ کا اعلان فیس بک پر کیا اور کہا کہ اس پروگرام کو یوٹیوب اور فیس بک پر مقامی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجے دیکھا یا سکتا ہے، اس کے بعد شام 7 بجے سے 8 بجے تک ٹیلی مارٹ پر فلیش سیل ہوگی جس میں حال ہی میں لانچ ہونے والی تینوں مصنوعات فلیش سیل پر آئیں گی۔ ۔

ریئلمی نے اس بات کی تصدیق کی کہ سی 17 ایک 90 ہرٹز ریفریش ریٹ ڈسپلے کا حامل ہو گا جو حالیہ لیک سے ہمیں معلوم ہوا ہے کہ 6.5 انچ کی پنچ ہول اسکرین کے ساتھ ایچ ڈی پلس ریزولوشن پر مشتمل ہوگا۔ اس میں 60 ہرٹز – 90 ہرٹز سمارٹ سوئچ بھی ہو گا۔ ریفریش ریٹ کی اعلی شرح آپ کے اسمارٹ فون کے تجربے کو بڑی حد تک بڑھا دیتی ہے۔ ایپ لسٹ کو سکرول کرنا، تصاویر اور ویب مزید تیز اور آسان ہوجاتا ہے۔ اگر آپ اپنے فون کی اسکرین کو دیکھنے میں بہت زیادہ وقت صرف کرتے ہیں تو ریفریش کی اعلی شرحیں مسلسل اسکرین دیکھنا آسان بناتی ہیں اورکم تھک کا باعث بنتی ہیں۔ یہاں تک کہ گیمنگ کا تجربہ بھی بہترین ہوتا ہے۔ مارکیٹ میں لگ بھگ 90 فیصد اسمارٹ فونز کی 60 ہرٹز یا اس سے کم ریفریش ریٹ ہے اس وجہ سے ریئلمی نے ہموار ڈسپلے کے تجربے کو مقبول بنانے کے مقصد سے اپنی انٹری لیول سیریز میں 90 ہرٹز ڈسپلے کی خصوصیت پیش کررہا ہے۔ ٹیکنالوجی میں رجحان سازی کی مثال بنتے ہوئے ریئلمی نے حال ہی میں اپنے لانچ کیے گئے اسمارٹ فونز میں ہائی ریفریش ریٹ کی پیش کش کی ہے۔

اس کے علاوہ فیس بک پر ریئلمی کے ذریعے شیئر کی گئی ایک تصویر میں سی 17 کے عقبی ڈیزائن کو دکھایا گیا ہے اور کواڈ کیمرا سیٹ اپ کی تصدیق کی گئی ہے جس میں چوکور ڈیزائن اور پیچھے کی طرف فنگر پرنٹ اسکینر ہے۔ ریئلمی C17 کا ڈیزائن کیٹ-آئی ڈیزائن سے متاثر ہے۔ ہلکی کرنیں پچھلے ڈیزائن کو اجاگر کرتی ہیں اور رجحان شدہ اسکوائر کیمرا ہاؤسنگ ڈیوائس کو پریمیم ڈیوائس کا نظارہ اور احساس دیتی ہے۔

اگرچہ ریئلمی کے سی سیریز کے اسمارٹ فونز عام طور پر اس برانڈ کے انٹری لیول اسمارٹ فونز پر مشتمل ہوتے ہیں، لیکن وہ آہستہ آہستہ نئے سی سیریز والے اسمارٹ فونز کی خصوصیات کو بڑھا رہے ہیں اور پرکشش قیمت پوائنٹس پر انہیں درمیانے درجے کے اسمارٹ فونز میں تبدیل کررہے ہیں۔ 13.2 ملین سے زائد عالمی صارفین کے ساتھ سی سیریز، سیریز میں آنے والے اسمارٹ فونز کے لئے اسٹائل کے ساتھ بڑی طاقت لا رہی ہے۔

حقیقت میں یہ وعدہ کیا گیا ہے کہ ایوارڈ جیتنے والی سی سیریز کا تازہ ترین جانشین جدید ترین ٹیک کو انتہائی سستی قیمت پر پیش کرے گا۔ فون میں 6 جی بی ریم اور 128 جی بی کی بڑی اسٹوریج، اضافی اسٹوریج کے لئے میموری کارڈ کی سپورٹ کے ساتھ صارف کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے بہتر اسپیڈ اور بجلی کی کارکردگی کے ساتھ لیس کیا جائے گا۔ ریئلمی سی سیریز کی روایات کے مطابق یہ فون سب سے زیادہ بجٹ دوست بھی ہے۔

اس کے علاوہ ریئلمی اپنے ڈبلیو 30 ڈارٹ پاور بینک اور ریئلمی بڈز کلاسک کی نقاب کشائی بھی کرے گی۔ ریئلمی بڈز کلاسک میں 14.22 ڈرائیور موجود ہے، جس کے ذریعے کمپنی کا کہنا ہے کہ واضح آواز اور گہرے بیس کی فراہمی میں مدد ملے گی۔ اس کا بنا بنایا کیبل آرگنائزر آپ کو آسانی سے ایئرفون اپنے پاس رکھنے اور کہیں بھی لے جانے کے قابل بنائے گا۔ ریئلمی ڈارٹ پاور بینک 30 واٹ کے 10،000mAh کی گنجائش کے ساتھ آرہا ہے۔ بیٹری لیتھیئم-آئن پولیمر کے ساتھ تعمیر کی گئی ہے جس میں آپ کو USB-A اور USB-C کی دوہری آؤٹ پٹ پورٹس ملتی ہیں۔ پاور بینک چارج کرنے کے لئے آپ کو ٹائپ سی پورٹ استعمال کرنا ہو گی۔ ریئلمی کا کہنا ہے کہ پاور بینک 15 لیئر کی چارجنگ کے تحفظ کے ساتھ آتا ہے جس میں تھرمل کو جانچنے کے لئے اور زیادہ گرمی اور چارجنگ کو روکنے کے لئے سرکٹ پروٹیکشن کی 1 لیئر بھی شامل ہے۔ باکس میں آپ کو ایک مختصر ٹائپ-اے سے ٹائپ سی پورٹ ملتا ہے۔ دونوں اے ای او ٹی مصنوعات ریئلمی سی 17 کے ساتھ ٹیلی مارٹ فلیش سیل پر دستیاب ہوں گی۔

اسمارٹ فون مارکیٹ میں ایک نووارد برانڈ کی حیثیت سے ریئلمی نے پہلے ہی تمام قیمتوں کی رینج کے پرکشش پیکیجنگ میں ٹاپ پرفارمنس فون متعارف کرواتے ہوئے نوجوان نسل سے بڑے پیمانے پر پذیرائی حاصل کی ہے۔

تبصرہ کریں

%d bloggers like this: