ویڈیو: ایپل کا فولڈنگ آئی فون کیسا ہو سکتا ہے؟ ایک آرٹسٹ نے اس کا تصور پیش کردیا۔

کچھ ہفتوں پہلے خبریں لیک کرنے والے ایک مشہور لیکر جون پروسر نے تصدیق کی تھی کہ ایپل بھی سرفیس ڈؤو کی طرح دو اسکرین کے پلڑوں کے ساتھ فولڈنگ آئی فون پر کام کر رہا ہے۔

اب ہیکر تھرٹی فور نامی ایک آرٹسٹ نے ایک ایسا رینڈر تیار کیا ہے جس میں اس طرح کے ڈیوائس کے تصور کو عملی طور پر دکھایا گیا ہے۔

وڈیو میں اسے باہر سے آئی فون اور اندر سے آئی پیڈ کہا گیا ہے۔ اس فولڈ ایبل آئی فون کے تصور میں باہر کی طرف 6.3 انچ کا سپر ریٹنا کور ڈسپلے، اور کھلنے کے بعد صرف 4.5 ملی میٹر پتلا 7.7 انچ کا سپر ریٹنا ایکس ڈی آر فیوژن ڈسپلے ہے، جو پرو موشن 120 ہرٹز، 180 ڈگری کا بغیر فاصلے کا قبضہ (سرفیس ڈؤو کی طرح کے دو پلڑوں کی وجہ سے) ہے۔ اے 14 بایونک پراسیسر کی طاقت سے، آئی او ایس 14 اور LIDAR کے ساتھ ایک نیا ٹرپل کیمرہ سیٹ بھی شامل ہے۔

یقینا، جہاں ہیکر 34 کا تصور ان افواہوں سے مختلف ہے جو کہتی ہیں کہ یہ ایک گیلیکسی فولڈ کے حریف کی طرح ہو گا وہیں اطلاعات کے مطابق ایپل کا یہ ڈیوائس گیلیکسی فلت سے بھی ملتا جلتا ہوگا۔

ہمارے قارئین اس تصور کے بارے میں کیا سوچتے ہیں؟ ہمیں اپنے کمنٹس کے ذریعے بتائیں۔

تبصرہ کریں

%d