واٹس ایپ نئی خصوصیات کو لانے کے لئے سخت محنت کر رہا ہے جو مجموعی تجربے کو بہتر بناسکتی ہیں، لیکن اس کے علاوہ فیس بک کی ماتحت کمپنی یہ یقینی بنانا چاہتی ہے کہ وہ صارفین کی رازداری کا خیال رکھے۔ فوری چیٹ میسجنگ پلیٹ فارم گذشتہ چند سالوں میں رازداری کی نمایاں خصوصیات لے کر آیا تھا اور مزید بہتریا لانے کے لئے اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہے۔
رازداری سے متعلق ایک خصوصیت جس پر واٹس ایپ اس وقت کام کر رہا ہے وہ ہے واٹس ایپ ویب سیشنوں کے لئے فنگر پرنٹ کی توثیق۔ WABetainfo کے مطابق، واٹس ایپ ایک نئی خصوصیت پر کام کر رہی ہے جو صارفین کو ویب سیشن شروع کرنے کے لئے اپنے فنگر پرنٹ کو استعمال کرنے کی صلاحیت دے گی۔
جن افراد کو اس سے واقفیت نہیں ہے ان کے لئے بتاتے چلیں کہ واٹس ایپ ویب سیشن شروع کرنے کے لئے آپ کو فی الحال اپنے اسمارٹ فون کا استعمال کرتے ہوئے اپنے ڈیسک ٹاپ یا لیپ ٹاپ کی اسکرین پر دکھائی دینے والے کیو آر (QR) کوڈ کو اسکین کرنے کی ضرورت ہوتی ہے اور واٹس ایپ ویب سے رابطہ قائم کرنے کا یہی ایک واحد راستہ ہے۔ لیکن اب چونکہ واٹس ایپ بھی اپنے ویب کمپینیئن کے لئے فنگر پرنٹ کی توثیق لانے کی سپورٹ پر کام کر رہا ہے، لہذا یوزرز اپنے فنگر پرنٹ کا استعمال کرکے ویب سیشن کا آغاز بھی کرسکیں گے۔ تاہم، فی الحال یہ واضح نہیں ہے کہ آیا فنگر پرنٹ کی توثیق کا نظام اس خصوصیت کی جگہ لے لے گا جس میں نئے ویب سیشنوں کو شروع کرنے کے لئے کیو آر (QR) کوڈ اسکین کرنے کی ضرورت ہو گی جیسا کہ نیچے دیئے گئے اسکرین شاٹ میں دکھایا گیا ہے۔

یہ خصوصیت فی الحال تعمیراتی مرحلے میں ہے مطلب یہ ہے کہ اس کا عام لوگوں کے لئے دستیاب ہونے سے پہلے ہمیں تھوڑا انتظار کرنا پڑے گا۔ لہذا، اس آنے والی نئی خصوصیت کے بارے میں مزید اپ ڈیٹس کے لئے ہماری ویب سائٹ سے اپنا رابطہ قائم رکھیں۔