اوپو نے تھری ڈی گھومتے ہوئے کناروں والے (Curved) ڈسپلے کی سمارٹ واچ کا پیٹنٹ فائل کردیا۔

اس سال کے شروع میں اوپو (Oppo) نے اپنی ایپل واچ کی ہم شکل اسمارٹ واچ کو مڑے ہوئے OLED ڈسپلے کے ساتھ ریلیز کی تھی۔ اب کمپنی نے ایک نئے ویئر ایبل ڈیوائس کو پیٹنٹ فائل کیا ہے جس میں ڈیجیٹل کراؤن کے ساتھ ساتھ ایک گول اور تھری ڈی مڑے ہوئے کناروں (curved) والے ڈسپلے کی خصوصیت ہے۔ یہ پیٹنٹ اوپو کی اگلی جینریشن کی اسمارٹ واچ کی بنیاد ہوسکتا ہے۔

چونکہ کمپنی کی سابقہ ​​واچ عملی طور پر ایک ایپل واچ سیریز 5 کے ہم شکل کی طرح دکھائی دیتی ہے، ایسا لگتا ہے کہ کمپنی اپنی آنے والی گھڑی کو ایپل واچ سے مختلف کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور یہ ظاہر کررہی ہے کہ یہ ایک ہم شکل سے کچھ زیادہ ہے۔

پیٹنٹ 2019 میں CNIPA (چائنا نیشنل انٹلیکچوئل پراپرٹی ایڈمنسٹریشن) کے ساتھ دائر کیا گیا تھا لیکن اسے گذشتہ ہفتے شائع کیا گیا ہے اور اس کی اطلاع لیٹس گو ڈیجیٹل نے دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پیٹنٹ میں ایک اسمارٹ واچ مستطیلی بنیاد پر بنے ہوئے گول ڈسپلے کے ساتھ تفصیلات کا ذکر ہے۔ پیٹنٹ میں شائع کی گئی تصاویر کے مطابق نچلے حصے میں متعدد سینسرز دکھائے گئے ہیں جن میں سے ایک دل کی شرح کا سینسر ہوگا۔ سائیڈ میں بنیادی کنٹرولز کے لئے ایک بٹن اور ڈیجیٹل کراؤن موجود ہے۔

اس کے علاوہ پیٹنٹ میں واچ کی تین مختلف ترتیبوں کی فہرست دی گئی ہے۔

تبصرہ کریں

%d