گیلیکسی زیڈ فلپ (Z Flip) سام سنگ کا پہلا کلیم شیل (clamshell) فولڈیبل اسمارٹ فون ہے اور جیسا کہ پہلی نسل کی بیشتر پراڈکٹس کا معاملہ ہے، کلیم شیل فولڈیبل فون کو بہت تنقید کا سامنہ کرنا پڑا۔ تاہم، یہاں سے معاملات میں بہتری کی توقع کی جارہی ہے کیونکہ سام سنگ دوسری نسل کے گیلیکسی زیڈ فلپ پر کام کر رہا ہے جسے بہتر ترتیبات کے ساتھ سادہ طور پہ زیڈ فلپ 2 کہا جاسکتا ہے۔
ویتنامی خبر لیک کرنے والے، چون (@chunvn8888) کے مطابق، گیلیکسی زیڈ فلپ 2 میں پہلی نسل کے زیڈ فلپ کے مقابلے میں زیادہ بڑا بیرونی ڈسپلے ہو گا، جس میں اس وقت 1.1 انچ کا چھوٹا بیرونی ڈسپلے ہے۔ اگرچہ، خبر لیک کرنے والے نے ہمیں درست سائز نہیں دیا جس کی وجہ سے اس بارے میں ہم ابھی اندھیرے میں رہیں گے کہ زیڈ فلپ 2 کے بیرونی ڈسپلے کی جسامت موٹرولا RAZR کی طرح ہوگی یا نہیں۔ کہا جاتا ہے کہ سام سنگ ایک نیا انتہائی پتلا گلاس (UTG) ڈسپلے بھی استعمال کررہا ہے، لیکن ہم ابھی تک اس کے بارے میں تفصیلات نہیں جانتے ہیں۔
کسی بھی فون بنانے والے کے لئے فولڈ ایبل فون میں اسکرین کے پیچھے چھپے گھماؤ کے قبضہ کا طریقہ کار بہت اہمیت کا حامل ہے۔ اگرچہ زیڈ فلپ میں یہ قبضہ ٹھیک ٹھیک کام کرتا ہے لیکن سام سنگ اس میں کچھ بہتری لاکر اپنے تجربے کو بہتر بنانا چاہتا ہے۔ گیلیکسی زیڈ فلپ 2 ایک 120 ہرٹز ڈسپلے شامل کرکے بہترین ریفریش ریٹ کی دوڑ میں بھی شامل ہوسکتا ہے لیکن اس کے ساتھ ہی ایک بڑی بیٹری متعارف کرانے کی ضرورت بھی پیش آتی ہے جو خبر لیک کرنے والے کے مطابق، بالکل وہی کام ہے جو سام سنگ کرنے جا رہا ہے۔ یہاں ہم یہ بتاتے چلیں کہ سام سنگ کے پہلے زیڈ فلپ کی بیٹری 3300 ایم اے ایچ کی ہے۔
تاہم، خبر لیک کرنے والے نے اس بات کی تصدیق کرنے میں ناکام رہا ہے کہ آیا اسکرین کا سائز، چپ سیٹ، کیمرا، اور ڈیزائن کو اپ گریڈ کیا جائے گا یا نہیں۔