وڈیو: مائیکروسافٹ نے نئے سرفیس ڈؤو کے اندرونی خدوخال اور یوزر ایکسپیرئینس پر اس وڈیو میں ایک تفصیلی نظر ڈالی۔

مائیکروسافٹ نے آج ایک نئی ویڈیو ریلیز کی ہے جس میں نے نئے سرفیس ڈؤو کے اندرونی خدوخال اور یوزر ایکسپیرئینس پر اس وڈیو میں ایک تفصیلی نظر ڈالی ہے۔ اس ویڈیو میں ، سرفیس کی ٹیم کے پروگرام مینجمنٹ کے سینئر ڈائریکٹر وینیت تھوارا نے بتایا کہ کس طرح سرفیس ڈؤو ہارڈ ویئر اور سافٹ ویئر کے تجربے کا حتمی ملاپ ہے۔

سرفیس ڈؤو مائیکروسافٹ کا پہلا ڈبل اسکرین فولڈ ایبل ڈیوائس ہے جو سرفیس کے بہترین اور مشہور ہارڈ ویئر ڈیزائن اور مائیکروسافٹ کی پراڈکٹیویٹی کی صلاحیتوں کے تجربات کو یکجا کرتا ہے۔ یہ مائیکروسافٹ کا پہلا اینڈرائیڈ ڈیوائس ہے جو اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم پر چلتا ہے۔ دونوں اسکرینوں کو بند کرنے کے بعد بھی یہغصرف 4.8 ملی میٹر پتلا ہے اور یہ اس کیٹگری کا سب سے پتلا ڈیوائس ہے۔

ماخذ: مائیکروسافٹ

تبصرہ کریں

%d bloggers like this: