ایپل نے آج نئے A14 بایونک پروسیسر، آل اسکرین ڈیزائن اور USB-C پورٹ کے ساتھ ایپل آئی پیڈ ایئر کی چوتھی جنریشن کا اعلان کردیا۔ نیا A14 بایونک پروسیسر 5 این ایم مینوفیکچرنگ کے عمل کو استعمال کرتے ہوئے بنایا گیا ہے جو زیادہ بیٹری صرف کیئے بغیر بہتر کارکردگی پیش کرتا ہے۔ نیز، ایپل آئی پیڈ ایئر اب پانچ نئے رنگوں، کیمرا فیچرز اور آڈیو اپ گریڈ، اور ٹاپ بٹن میں ایک نئے انٹیگریٹڈ ٹچ آئی ڈی سینسر میں دستیاب ہے۔
قیمتوں کا تعین اور دستیابی:
نیا ایپل آئی پیڈ ایئر اگلے مہینے ایپل ڈاٹ کام اور امریکہ سمیت 30 ممالک اور خطوں میں ایپل اسٹور ایپ پر دستیاب ہوگا۔ آئی پیڈ ایئر کے وائی فائی ماڈل 599 امریکی ڈالرز کی ابتدائی قیمت میں دستیاب ہوں گے اور وائی فائی + سیلولر ماڈل 729 امریکی ڈالرز سے شروع ہوں گے۔ نیا آئی پیڈ ایئر، 64 جی بی اور 256 جی بی کی ترتیبات میں، پانچ خوبصورت رنگوں میں دستیاب ہوگا جس میں سلور، اسپیس گرے، روز گولڈ، گرین اور اسکائی بلیو شامل ہیں۔
نئے آئی پیڈ ایئر کے بارے میں مزید تفصیلات ایپل کی ویب سائٹ پر پڑھیں۔
ماخذ: ایپل