ایپل نے آج A12 بایونک پروسیسر کے ساتھ 329 ڈالرز میں اپ ڈیٹڈ انٹری لیول آئی پیڈ کی آٹھویں نسل کا اعلان کر دیا۔ بہتر کارکردگی کے علاوہ اس آئی پیڈ کی تمام دیگر خصوصیات ساتویں جنریشن کے جیسی ہیں۔ A12 بایونک چپ 40 فیصد تیز سی پی یو کی کارکردگی اور دوگنی گرافکس کی اہلیت کے ساتھ بہتر کارکردگی پیش کرتی ہے۔
یہ چپ اس نئے آئی پیڈ کو اعلی درجے کے ونڈوز لیپ ٹاپ کے مقابلے میں دو گنا تیز، بہترین فروخت ہونے والے اینڈرائڈ ٹیبلٹ سے تین گنا تیز اور ٹاپ کی کروم بک سے چھ گنا تیز بناتی ہے۔
قیمتوں کا تعین اور دستیابی:
- نیا آئی پیڈ (آٹھویں نسل) آج سے ایپل ڈاٹ کام اور ایپل اسٹور ایپ میں 25 سے زیادہ ممالک اور خطوں میں، جس میں امریکہ بھی شامل ہے آرڈر کرنے کے لئے دستیاب ہے۔ یہ آئی پیڈ جمعہ، 18 ستمبر کو وائی فائی ماڈل کے لئے 329 امریکی ڈالرز اور وائی فائی + سیلولر ماڈل کے لئے 459 امریکی ڈالرز کی قیمت میں، 32 جی بی اور 128جی بی کی تشکیلات میں سلور، اسپیس گرے، اور گولڈ کے رنگوں میں دستیاب ہوگا ۔
- آئی پیڈ او ایس 14، ایک طاقت ور آپریٹنگ سسٹم جو خاص طور پر آئی پیڈ کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے، نئے آٹھویں نسل کے آئی پیڈ اور نئے آئی پیڈ ایئر میں جان ڈالے گا اور آئی پیڈ پرو کے، آئی پیڈ ایئر 2 اور اس کے بعد کے، آئی پیڈ 5 کی نسل اور اس کے بعد کے، اور آئی پیڈ منی 4 اور اس کے بعد کے تمام ماڈلز میں 16 ستمبر کو سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کے طور پر دستیاب ہوگا۔
- ایپل پنسل (پہلی نسل)، جو علیحدہ سے خریداری کے لئے دستیاب ہے، 99 امریکی ڈالرز میں آئی پیڈ (آٹھویں نسل) کے ساتھ مطابقت رکھتی ہے۔
- آئی پیڈ کے لئے اسمارٹ کی بورڈ 30 سے زیادہ زبانوں میں لے آؤٹ کے ساتھ 159 امریکی ڈالرز میں علیحدہ سے خریداری کے لئے دستیاب ہے، جس میں آسان چینی، فرانسیسی، جرمن، جاپانی اور ہسپانوی شامل ہیں۔
- آئی پیڈ کے لئے اسمارٹ کورز سیاہ، سفید، اور تین نئے موسمی رنگوں گہرے نیوی، سائپرس گرین اور گلابی سٹرس سمیت 49 امریکی ڈالرز میں دستیاب ہیں۔
ماخذ: ایپل