گوگل نے آج اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ 30 ستمبر کو اپنی نئی مصنوعات کا اعلان کرنے کے لئے ایک ورچوئل ایونٹ منعقد کرنے جا رہا ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ گوگل اس پروگرام میں درج ذیل مصنوعات کو ظاہر کرے گا:
- نیا پکسل 5 فون۔
- نیا کروم کاسٹ ڈیوائس۔
- نیا اسمارٹ اسپیکر
ہم ان مصنوعات کے بارے میں کچھ معلومات لیک ہونے والی مختلف خبروں کے ذریعے پہلے ہی جانتے ہیں، آپ ذیل میں ان کے بارے میں پڑھ سکتے ہیں۔
منظرعام پر آنے والی تصویروں کے مطابق پکسل 5 بالکل اسی طرح لگتا ہے جیسے حال ہی میں اعلان کردہ پکسل 4 اے ہے، اس کے علاوہ اس میں ایک چمکدار ڈیزائن اور پیچھے ایک اضافی کیمرہ شامل ہے۔ اس کے علاوہ اسمارٹ فون میں 7.7 انچ (یا 8.8 انچ) فلیٹ ڈسپلے ہے، جس کے اوپر بائیں کونے میں پنچ ہول کیمرا لگا ہوا ہے۔ پکسل 5 اور پکسل 4 اے فائیو جی دونوں سنیپ ڈریگن 765 جی کے ذریعہ چلائے جائیں گے اور اس کی پچھلی طرف کی باڈی پلاسٹک کی ہو گی جس میں فنگر پرنٹ اسکینر بھی ہو گا۔ دونوں اسمارٹ فونز میں ہیڈ فون جیک نہیں ہوگا، 8 ایم پی کا سامنے والا کیمرہ جو پنچ-ہول کیمرے کے ڈیزائن میں ہو گا۔ توقع ہے کہ پکسل 5 میں بڑی بیٹری ہوگی جو 4000 ایم اے ایچ ہے، 4 اے فائیو جی میں بیٹری کی گنجائش 3800 ایم اے ایچ ہوگی۔

پکسل 5 کے کیمرہ کے بارے بات کریں تو آپ کو ایک 0.5x چوڑا لینس (ایک نیا اضافہ)، ایک 1x اسٹینڈرڈ لینس (پکسل 4 جیسا لینس)، اور ایک 12.2 ایم پی سونی IMX363 پیچھے کا سینسر + اسپیکٹرل / فلکر سینسر ملے گا۔ گوگل پکسل 4 اے فائیو جی میں بھی پکسل 5 جیسا کیمرا سسٹم ہوگا۔
گوگل کے نئے کروم کاسٹ ڈونگل میں اینڈروئیڈ ٹی وی کی فعالیت شامل ہوگی اور اس کی لاگت صرف 49 ڈالرز ہوگی۔
ماخذ: گوگل