سام سنگ نے 2018 میں ون یوآئ کو ایک نئے، آسان اور ہموار یوزر انٹرفیس کے طور پر متعارف کرایا تھا جس کو خاص طور پر بڑے اسکرین والے اسمارٹ فونز کے لئے ڈیزائن کیا گیا تھا۔
اس یوزر انٹرفیس کو مزید بہتر سے بہتر بنانے کے لئے سام سنگ مسلسل کام کرتا رہا ہے اور اس وقت تمام نئے ہینڈ سیٹس پر ون یو آئی کو ورژن 2.5 پایا جاتا ہے۔
اب ہم آپ کو میکس وینباچ (Max Weinbach) کی جانب سے ویب پر شائع ہونے والی ون یو آئی 3.0 بیٹا کی پہلی جھلک دکھا رہے ہیں۔
یہ کام واضح طور پر ابھی اپنے ابتدائی مراحل میں ہے، مثال کے طور پر میڈیا پلیئر میں کچھ واضح یو آئی کے مسئلے ہیں۔ تاہم نظر آنے والی تبدیلیوں میں نئے دھندلاہٹ والے ایفیکٹس، بڑے یوزر انٹرفیس کے ایلیمنٹس جیسے ایپ کارڈز، اور کنٹراسٹ ایفیکٹس کا زیادہ استعمال شامل ہیں۔
ہمارے قارئین تبدیلیوں کے بارے میں کیا سوچتے ہیں؟ ہمیں نیچے بتائیں۔
ماخذ: سیم موبائل