ٹک ٹاک نے امریکی آپریشنز کے حصول کے لئے مائیکروسافٹ کی بولی کو مسترد کردیا-

مصدقہ ذرائع کے مطابق کل رات ڈبلیو ایس جے نے اطلاع دی کہ ممکنہ طور پر اوریکل نے امریکہ میں ٹِک ٹاک کی بولی جیت لی ہے۔ اب مائیکروسافٹ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ بائٹ ڈانس نے ٹک ٹاک کے امریکی آپریشنز کے لئے ان کی بولی مسترد کردی ہے۔ مائیکروسافٹ نے بولی مسترد ہونے سے متعلق مندرجہ ذیل بیان شائع کیا۔

بائٹ ڈانس ہمیں آج بتایا ہے کہ وہ مائیکروسافٹ کو ٹِک ٹاک کے امریکی آپریشنز فروخت نہیں کریں گے۔ ہمیں یقین ہے کہ قومی سلامتی کے مفادات کا تحفظ کرتے ہوئے ہماری پیشکش ٹک ٹاک کے صارفین کے لئے اچھی ہوتی۔ ایسا کرنے کے لئے ہم نے یہ یقینی بنانا ہوتا کہ سروس کی سیکیورٹی، رازداری، آن لائن حفاظت، اور غلط اطلاعات سے مقابلے کے اعلی ترین معیاروں پر پورا اترنے کے لئے ہمیں اہم تبدیلیاں کرنی ہوتی اور ہم نے اگست کے اپنے بیان میں ان اصولوں کو واضح کردیا۔ ہم یہ دیکھنے کے منتظر ہیں کہ ان اہم علاقوں کے لئے یہ سروس کس طرح تیار ہوتی ہے۔

ماخذ: مائیکروسافٹ

تبصرہ کریں

%d bloggers like this: