سام سنگ نے گیلیکسی نوٹ 20 اور گلیکسی فولڈ 2 کا اعلان کرنے کے بعد 23 ستمبر کو ایک اور ان پیکڈ ایونٹ شیڈول کیا ہے۔ حالانکہ اس سال پہلے ہی سام سنگ اس طرح کے کئی ایونٹس آرگنائز کر چکا ہے جس میں وہ گیلیکسی ایس 20 اور نوٹ 20 کا اعلان کر چکی ہے لیکن لگتا ہے کہ یہ تازہ ترین ان پیکیڈ ایونٹ شائقین کے لئے منعقد کیا جا رہا ہے۔
سام سنگ مبینہ طور پر گیلیکسی ایس 20 فین ایڈیشن پر کام کر رہا ہے اور سام سنگ امریکہ اور ہندوستان کی ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ یہ تقریب “ہر پرستار” کی ہے۔ تاہم سام سنگ آسٹریلیا کی ویب سائٹ نے اعلان کے صفحے پر شائقین کا تذکرہ نہیں کیا لہذا یہ برانڈنگ مختلف خطوں کے لئے الگ الگ ہوسکتی ہے۔
معاملہ کچھ بھی ہو لیکن ایسا لگتا ہے کہ سام سنگ نے اس سال کے لئے نیا ہارڈ ویئر لانچ نہیں کیا ہے۔ اگر آپ یہ جاننے میں دلچسپی رکھتے ہیں کہ سام سنگ کے شائقین کے لئے تازہ ترین ان پیکڈ ایونٹ کے انعقاد کا کیا مقصد ہے تو پھر 23 ستمبر کو صبح 10 بجے ای ڈی ٹی / 7 بجے پی ڈی ٹی / 7:30 بجے IST / 7 بجے پاکستان اسٹینڈرڈ ٹائم پر اس ایونٹ کو جوائن کریں۔