آئی فکس اٹ (iFixit) نے مائیکروسافٹ کے سرفیس ڈؤو کو انتہائی کم مرمت کا اسکور فراہم کر دیا۔

مائیکروسافٹ کے سرفیس ڈؤو نے مرمت کی سائٹ آئی فکس اٹ (iFixit) سے انتہائی کم مرمت کی درجہ بندی حاصل کی ہے۔ فون کے تمام حصوں کو کھولنے کے نتیجے میں بحالی کا اسکور 10 میں سے صرف 2 رہا۔

آئی فکس اٹ (iFixit) نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ سرفیس ڈؤو جو 1399 ڈالرز کی بنیادی قیمت میں خریدنے کے لئے دستیاب ہے، “کوئی بھی اس کی مرمت کرنے کے قابل نہیں، شاید مائیکروسافٹ بھی نہیں”۔ یہی نتیجہ دو سال قبل مائیکرو سافٹ کے سرفیس لیپ ٹاپ 2 اور سرفیس پرو 6 کے لئے بھی نکالا گیا تھا۔ اس کم ترین اسکور کی بنیادی وجہ سرفیس ڈؤو کی نازک کیبلز، “چپچپے گوند کا جال” اور مشکل سے تبدیل ہونے والی بیٹری ہے۔

آئی فکس اٹ (iFixit) کے اس ڈوئل اسکرین موبائل فون کو مکمل کھولنے پر مبنی دیگر نقاط میں USB-C پورٹ کو مرکزی بورڈ کے ساتھ سولڈرڈ کیا جانا، غیر روایتی سہ رخی پیچ، اور “نازک اولیڈ پینل” شامل ہیں جن سے اس موبائل کو “حادثاتی جھٹکوں” سے تحفظ نہیں ملتا ہے۔ آئی فکس اٹ نے بتایا کہ حالیہ سرفیس ڈیوائسز کی مرمت کرنا کہیں زیادہ آسان تھا۔ تاہم سرفیس ڈؤو کی بیٹری کو تبدیل کرنا “سوچنا بھی مشکل ہے، ہمیں یقین نہیں ہے کہ مائیکرو سافٹ نے اس پر بالکل بھی غور کیا ہو گا”۔

فون کے صرف مثبت پہلو اس کے ڈسپلے اور بیک کور ہیں جو دوسرے اجزاء کو ہٹائے بغیر تبدیل کیے جاسکتے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ فون کو مکمل کھولنے کے بعد یہ انکشاف بھی ہوا کہ ڈؤو کی بائیں بیٹری بالکل آئی پیڈ منی کی طرح دکھائی دیتی ہے۔

تبصرہ کریں

%d bloggers like this: