حال ہی میں ہواوے (Huawei) نے ہارمنی آپریٹنگ سسٹم 2.0 دکھایا جو کمپنی کا اپنا آپریٹنگ سسٹم ہے۔ کمپنی نے ہارمنی آپریٹنگ سسٹم اس لئے تشکیل دیا کیونکہ اسے خدشہ تھا کہ ان کی کمپنی پر کسی وقت بھی گوگل کے اینڈرائڈ آپریٹنگ سسٹم کے استعمال پر پابندی لگ سکتی ہے۔ ہواوے کی پیشگوئی 2019 میں صحیح ثابت ہوئی اور اس کے بعد سے کمپنی نے اپنے ہواوے اسمارٹ فونز کے لئے ہارمنی آپریٹنگ سسٹم کو مکمل کرنے کے لئے کام شروع کر دیا تھا۔
کمپنی کے نمائندے نے اب اینڈروئیڈ اتھارٹی کو اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ای ایم یو آئی (EMUI) 11 چلانے والے تمام فونز مستقبل میں ہارمنی OS پہ اپ گریڈ کرنے کے اہل ہوں گے۔
جی ہاں، نئی ڈسٹریبیوٹڈ ٹیکنالوجی پر مبنی ای ایم یو آئی 11 پر چلنے والے ڈیوائسز مستقبل میں ہارمنی OS پہ اپ گریڈ کے اہل ہوں گے۔
ہارمنی OS کو لے کر اس وقت بہت سارے سوالات موجود ہیں، تاہم کمپنی کے کنزیومر بزنس کے سی ای او رچرڈ یو نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ کمپنی اپنے اس آپریٹنگ سسٹم کو ایسی کسی بھی کمپنی کو دینے پر راضی ہے جس پر مستقبل میں اینڈرائڈ کے استعمال پر پابندی عائد ہوسکتی ہے۔