گوگل نے iOS کیلئے اپنی گوگل میٹ ایپ کے نئے اپڈیٹ کا اعلان کیا ہے۔ یہ نیا اپ ڈیٹ گوگل کی جانب سے آئی او ایس میں گوگل میٹ کو جی میل میں ضم کرنے کے کچھ ہی ماہ بعد سامنے آیا ہے۔
ہم اینڈرائیڈ اور آئی او ایس کے لئے گوگل میٹ موبائل ایپس کے یوزر انٹرفیس (UI) کو اپ ڈیٹ کر رہے ہیں۔ نیا موبائل یوزر انٹرفیس جی میل ایپ میں ملاقات کے تجربہ جیسا ہی نظر آئے گا – گوگل
نئے یوزر انٹرفیس (UI) کے علاوہ گوگل نے میٹ (Meet) میں درج ذیل نئی خصوصیات بھی شامل کی ہیں۔
- دوسروں کے ساتھ اشتراک کرنے کے لئے میٹنگ میں شامل ہونے کی معلومات حاصل کریں۔
- میٹ کال فوری طور پر شروع کریں۔
- گوگل کیلنڈر میں ایک نئی میٹنگ شیڈول کریں۔
نیا اپ ڈیٹ میٹ صارفین کے لئے رول آؤٹ ہونا شروع ہو گیا ہے اور یہ ہر ایک کے لئے ورژن 45 یا اس سے اوپر کے لئے دستیاب ہوگا۔ بدقسمتی سے اینڈرائیڈ صارفین کو اس اپ ڈیٹ کے لئے کچھ وقت انتظار کرنا پڑے گا کیوں کہ گوگل اس وقت اینڈرائیڈ پر گوگل میٹ کے یوزر انٹرفیس (UI) پر کام کر رہا ہے۔