ایپل اگلے ہفتے ایک تقریب منعقد کررہی ہے جہاں کمپنی کے ایک نئے آئی پیڈ اور ایپل واچ کا اعلان کرنے کی خبریں ہیں۔ اب ایک نئی رپورٹ سے پتہ چلا ہے کہ ایپل شاید ایک سستی ایپل واچ ایس ای (Apple Watch SE) بھی لانچ کرے گی۔
جون پروسر (Jon Prosser) کے ایک ٹویٹ کے مطابق، ایپل اپنی ایس ای پراڈکٹ لائن کے تحت ایک نئی سستی گھڑی لانچ کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ ایپل واچ ایس ای سیریز 4 ایپل واچ سے متاثر ہوگی اور ایم 9 چپ کے ساتھ آئے گی۔ تاہم اس میں ای سی جی کی سپورٹ یا آلویز آن (Always-on) ڈسپلے نہیں ہوگا۔ یہ گھڑی 40 ملی میٹر اور 42 ملی میٹر کے دو سائز میں آئے گی۔
نئی سستی ایپل واچ کی قیمت کے بارے میں فی الحال کوئی خبر نہیں ہے۔ تاہم ہمیں زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑے گا کیونکہ اس کے ممکنہ لانچ کی تقریب جلد ہی یعنی 15 ستمبر 2020 کو ہونے جا رہی ہے۔