معروف عالمی سمارٹ ڈیوائس برانڈ اوپو (Oppo) نے اپنے رینو 4 سیریز موبائل کے گرانڈ ورچوئل لانچ ایونٹ منعقد کیا تاکہ اپنے پاورفل ڈیوائسز کا ایک نیا سویٹ متعارف کرایا جاسکے۔ اس پروگرام کے دوران چار نئے ڈیوائسز کا اعلان کیا۔
ورچوئل لانچ کی میزبانی صنم سعید اور علی رحمان نے کی جو اوپو (Oppo) کے آفیشل فیس بک اور یوٹیوب چینل پر شام 8 بجے براہ راست نشر کیا گیا۔ اس ایونٹ میں دیکھنے والوں کیلئے کچھ دلچسپ سرگرمیاں رکھی کی گئیں جس سے انہیں ایسا محسوس ہو کہ وہ ایونٹ میں جسمانی طور پر موجود ہیں۔ اس لانچ ایونٹ کو یادگار بنانے کے لئے کشمیر بینڈ نے بھی زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ میزبانوں نے لکی ونرز کو اوپو رینو 4، اوپو رینو 4 پرو، اوپو اینکو ڈبلیو 51 ایئر فونز اور اوپو واچ بھی دیئے۔
اس موقع پر اوپو پاکستان کے سی ای او جارج لانگ نے کہا کہ ہم واقعی رینو 4 سیریز کو پاکستانی مارکیٹ میں لانے کے لئے بہت پرجوش ہیں۔ صنم سعید نے رینو 4 اور علی رحمان نے رینو 4 پرو کی ان باکسنگ کرتے ہوئے ان اسمارٹ فونز کی ہر اس خصوصیت کا مظاہرہ کیا جو ان کو سب سے نمایاں بناتے ہیں۔
صارفین کے لئے ایک انتہائی رواں اور عمیق تجربے کی فراہمی کے لئے رینو 4 پرو 90 ھرٹز ڈسپلے ریفریش ریٹ اور تھری ڈی مڑے ہوئے کناروں کی سکرین میں 180 ھرٹز تک کے ٹچ سمپلنگ ریٹ کے ساتھ آیا ہے جو آپ کے ہاتھ کی ہتھیلی بالکل فٹ بیٹھتا ہے۔ رینو 4 پرو 6.5 انچ اور رینو 4 کی 6.4 ای 3 سپر ایمولیڈ اسکرینیں نے روشن اور واضح پکسلز کے ساتھ یہاں تک کہ براہ راست سورج کی روشنی میں بھی شفاف تصویر دکھانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ فاسٹ چارجنگ انڈسٹری کے معمار اور لیڈر ہونے کی حیثیت سے اوپو ایک بار پھر رینو 4 پرو میں سپر وی او سی سی 2.0 دستیاب کرکے اپنی حدود کے دائرہ کار کو بڑھا رہا ہے۔
اوپو رینو 4 سیریز 48 میگا پکسل کے چار پیچھے کے کیمروں اور 32 میگا پکسل کے ایک آگے کے کیمرے کے ساتھ ایک پتلا اور ہلکا پھلکا اسمارٹ فون ہے۔ تیز رفتار پراسیسنگ اور گیمنگ کے لئے رینو 4 سیریز کوالکم سنیپ ڈریگن 720 جی چپ سیٹ سے لیس ہے۔ اس کے علاوہ علی اور صنم نے دیگر خصوصیات جیسے 960 فریمز پر سیکنڈ اسمارٹ سلوموشن، اے آئی کلر پورٹریٹ ویڈیو، مونوکروم ویڈیو، الٹرا اسٹیڈی ویڈیو 3.0 اور نائٹ فلیئر پورٹریٹ موڈ کی نمائش بھی کی۔
رینو 4 پرو دو پریمیم رنگوں، اسٹاری نائٹ اور سلکی وائٹ ، جبکہ رینو 4 اسپیس بلیک اور گیلیکٹک بلیو کے رنگوں میں دستیاب ہو گا۔

اوپو (Oppo) رینو 4 سیریز کی لانچ کے ساتھ علی رحمان اور صنم سعید نے اوپو اینکو ڈبلیو 51 اور اوپو اسمارٹ واچ کی نقاب کشائی بھی کی۔ اوپو اینکو ڈبلیو 51 اوپو اکوسٹکس (Acoustics) کے تحت پہلا اے این سی (active noise cancellation) حقیقی وائرلیس ایئر فونز اپنی وائرلیس چارجنگ، پروفیشنل آڈیو کوالٹی ، انتہائی کم لیٹنسی، اور انٹیلیجنٹ ٹچ کنٹرول کی خصوصیات کے ساتھ ایک شاندار جامع تجربہ تخلیق کرنے کے لئے باضابطہ طور پرریلیز کیا گیا ہے۔ خوبصورت، ورسٹائل اور خوبرو اوپو واچ استعمال میں آسان ہے اور روز مرہ زندگی کے لئے ایک پاورفل ڈیوائس ہے۔ گوگل وئیر او ایس سے لیس یہ اسمارٹ واچ صحت کی متعدد معلومات کی جانچ کرتی ہے، جس میں دل کی دھڑکنوں کی شرح اور نیند کے اتار چڑھاؤ سے باخبر رہنا شامل ہے، اس کے علاوہ ’5 منٹ‘ ورزش کے ساتھ کلائی پر موجود اوپو واچ آپ کی ہر ورزش میں آپ کے ساتھ ہے۔
رینو 4 سیریز موبائل، اوپو اینکو ڈبلیو 51 اور اوپو اسمارٹ واچ کی ایڈوانس بکنگ 11 ستمبر 2020 ء سے شروع ہو گی اور فروخت 17 ستمبر 2020 سے شروع ہوگی۔
