سرفیس ڈؤو 10 ستمبر یعنی آج لانچ ہونے جا رہا ہے اور اگر آپ ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں مقیم ہیں اور آپ کا اس فولڈنگ ڈوئل اسکرین اسمارٹ فون کو لینے کا ارادہ ہے تو آپ ابھی سے اس کو سیٹ اپ کرنے کا طریقہ سیکھنا شروع کرسکتے ہیں کیونکہ مائیکروسافٹ نے حال ہی میں سرفیس ڈؤو کی سرفیس سائٹ کی سپورٹ کے صفحات کو آن لائن شائع کیا ہے۔
ان صفحات میں اسمارٹ فون کو استعمال کرنے کے لئے شروعات کی سیٹنگز کی تفاصیل، بمپر کیس کا اطلاق، وائرلیس ڈسپلے سے منسلک کرنے، سرفیس بڈز، سرفیس پین اور بہت سارے دیگر عنوانات جیسے امور شامل ہیں۔
مائیکروسافٹ کے سرفیس ڈؤو کی سپورٹ سائٹ کے صفحات آپ یہاں دیکھ سکتے ہیں۔
سرفیس ڈؤو کی مکمل تفصیلات ذیل میں دیکھی جاسکتی ہیں:
اسکرین: 5.6 انچ کی دو اسکرین، کل ریزولوشن 2700 x 1800 پی ایکس
پراسیسر: کوالکم ® اسنیپ ڈریگن™ 855
ریم: 6 جی بی
اسٹوریج: 128 جی بی یا 256 جی بی
نیٹ ورک: 4 جی ایل ٹی ای، ڈبلیو سی ڈی ایم اے (یو ایم ٹی ایس)، جی ایس ایم
آپریٹنگ سسٹم: اینڈرائیڈ 10
سائز / وزن: 145.2 ملی میٹر(لمبائی) x 93.3 ملی میٹر (چوڑائی) x 9.9 ملی میٹر (موٹائی دونوں اسکرینز بند ہونے کے بعد)، 250 گرام
بیٹری: 3577 ایم اے ایچ
کیمرہ: 11 ایم پی ، ایف / 2.0
قیمت: 128 جی بی کے لئے 1399 ڈالرز، 256 جی بی کے لئے 1499 ڈالرز
اب آپ مائیکروسافٹ اسٹور سے 1399 ڈالرز سے شروع ہونے والے نئے سرفیس ڈؤو کا پیشگی آرڈر بک کرسکتے ہیں۔