ونڈوز 7 ایک بہت بڑی کامیابی تھی اور اس حقیقت کے باوجود کہ اب اس کی عمر 10 سال سے بھی زیادہ پرانی ہے لوگوں کی ایک بڑی تعداد اب بھی یہ آپریٹنگ سسٹم چلا رہی ہے۔ بہت سے صارفین کا یہ بھی ماننا ہے کہ یہ مائیکروسافٹ کا اب تک کے سب سے بہترین آپریٹنگ سسٹم میں سے ہے۔ حالانکہ ونڈوز 7 اس تمام کریڈٹ کی مستحق ہے لیکن اس آپریٹنگ سسٹم کی مجموعی شکل اور احساس پرانا محسوس ہوتا ہے۔
ڈیزائنر اور یو ٹیوبر اودان (Avdan) نے ونڈوز 7 کے ڈیزائن کو ایک نئے تصوراتی ویڈیو میں دوبارہ تشکیل دیا ہے، جس سے ہمیں یہ احساس ہوتا ہے کہ ونڈوز 7 کی ظاہری شکل و صورت کس طرح کی ہوتی اگر مائیکروسافٹ نے 2020 میں یہ آپریٹنگ سسٹم جاری کیا ہوتا۔ اڈوان کے ونڈوز 7 کے 2020 ایڈیشن میں مائیکروسافٹ کا فلوئینٹ ڈیزائن سسٹم شامل کیا گیا ہے جسے آپ ونڈوز 10 کی تقریبا ہر مائیکروسافٹ ایپ میں بھی دیکھ سکتے ہیں۔ تصوراتی ویڈیو میں ونڈوز سیٹس کی خصوصیت بھی شامل ہے جو ایک ایسی خصوصیت ہے جس میں ونڈوز 10 کی بیشتر ایپس کو براؤزر کی طرح ٹیب بیس نیویگیشن میں رکھ دیا جاتا ہے۔ اس وڈیو میں آپ جدید فلوئینٹ ڈیزائن پر مبنی ونڈوز 10 کے آئکونز بھی دیکھ سکتے ہیں۔ تاہم تصوراتی تخلیق کار نے ونڈوز 7 اسٹارٹ مینیو کی مجموعی شکل اور احساس کو یکساں رکھا ہے۔
مجھے نہیں پتہ کہ آپ کی اس بارے میں کیا رائے ہو گی لیکن مجھے لگتا ہے کہ تصوراتی ویڈیو نے اصلی OS کی مجموعی شکل اور احساس پر سمجھوتہ کیے بغیر ونڈوز 7 کو تازہ بنانے کی کوشش کی ہے۔ ہمیں ذیل میں تبصرے کے سیکشن میں اپنے خیالات سے آگاہ کریں۔