مائیکروسافٹ نے اپنے ایکس بکس سیریز ایس ٹریلر کو کچھ گھنٹوں قبل لیک ہونے کے بعد باضابطہ طور پر جاری کر دیا ہے۔
اس دفعہ یہ ٹریلر باضابطہ طور پر ایکس بکس یوٹیوب چینل پر پوسٹ کیا گیا ہے، نئی نسل کا یہ 1440p کنسول 249 اور 299 ڈالرز کی قیمت کے ساتھ مکمل HD میں دیکھنے کے لئے دستیاب ہے جسے آپ نیچے دی گئی وڈیو میں دیکھ سکتے ہیں:
اس سے قبل مائیکروسافٹ کے انسائیڈر واکنگ کیٹ (WalkingCat) نے اس نئے ایکس بکس سیریز ایس کا ٹریلر لیک کیا جس میں مائیکروسافٹ کے اگلی نسل کی بجٹ گیمنگ میں داخلے کی کلیدی تفصیلات شامل ہیں۔
نئے ایکس باکس سیریز ایس کے اس ٹریلر میں منظرعام پر آنے والی دلچسپ معلومات کا ایک گروپ شامل ہے جن کی مزید تفصیلات ابھی سامنے آنا باقی ہیں۔
نئے آنے والے اس کنسول کے بارے میں جو خصوصیات اس ٹریلر میں دکھائی گئی ہیں وہ مندرجہ ذیل ہیں:
ایکس باکس سیریز ایس کی خصوصیات | Xbox Series S Features |
– ایکس باکس سیریز ایکس سے 60٪ چھوٹا ہے – ایک گیم سے دوسرے گیم میں آسانی سے سوئچنگ – مکمل ڈیجیٹل – 120 فریمس پر سیکنڈ تک 1440p – ڈائرکٹ-ایکس رے-ٹریسنگ – متغیر شرح شیڈنگ – متغیر ریفریش کی شرح – الٹرا لو لیٹنسی – کسٹم 512 جی بی ایس ایس ڈی – 4 کے اسٹریمنگ میڈیا پلے بیک – 4 کے کھیلوں کے لئے اعلی درجے بندی | – 60% smaller than Xbox Series X – Seamless Game Switching – All-Digital – 1440p up to 120fpsDirectX Ray-tracing – Variable Rate Shading – Variable Refresh Rate – Ultra-Low Latency – Custom 512GB SSD – 4K streaming media playback – 4K upscaling for games |