ایپل 15 ستمبر کو ایک پروگرام منعقد کرنے والی ہے اور کمپنی نے دعوت نامہ بھیج کر اس بات کی تصدیق کر دی ہے۔ جیسا کہ آپ کوویڈ 19 وبائی بیماری کے درو میں توقع کر سکتے ہیں کہ یہ ایونٹ ورچوئلی طور پر آن لائن منعقد ہوگا۔
بظاہر توقع کی جا رہی تھی کہ کیپرٹینو کمپنی اگلی نسل کے آئی فونز کی رینج کی نقاب کشائی کرے گی لیکن کمپنی نے اس بات کی تردید کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ اس ایونٹ میں صرف ایپل واچ اور نئے آئی پیڈ ڈیواسز کی نقاب کشائی کرے گی۔ آئی فون 12 سیریز کی لانچ کو اکتوبر کے مہینے تک مؤخر کر دیا گیا ہے۔
اس ایونٹ میں ایپل واچ سیریز کا اعلان کیا جائے گا جس کا روایتی طور پر نئے آئی فونز کے ساتھ اعلان کیا جاتا ہے۔ یہ دیکھتے ہوئے کہ واچ او ایس 7 کی ایک اہم خصوصیت نیند کے اتار چڑھاؤ سے باخبر رہنے کی ہے لیکن یہ ممکن ہے کہ سیریز 6 میں بیٹری کی مقدار پر زیادہ توجہ مرکوز کی جائے گی جس کی مدد سے ڈیوائس کو پہلے سے زیادہ وقت تک استعمال کرنے کی صلاحیت ملے گی۔

اس کے علاوہ کون سے ڈیوائسز کا اعلان کیا جا سکتا ہے یہ فی الحال ایک اندازہ ہی ہو گا۔ یہ دیکھتے ہوئے کہ موجودہ ایپل ٹی وی 4 کے میں ایک پرانا چپ سیٹ ہے لہذا ایک نئے اور زیادہ قابل ایپل ٹی وی کا اعلان بھی متوقع ہے۔ ہمیں پہلا ایپل سیلیکان میک (Apple silicon Mac) ڈیوائس بھی دیکھنے کو مل سکتا ہے، یا اکسیسریز کے سیکشن میں یہ نئے ایئر پوڈز (AirPods) کا وقت ہوسکتا ہے۔
اب ہمیں صحیح معلومات 15 ستمبر کو ہی حاصل ہوں گی۔ معمول کے مطابق ایونٹ صبح 10 بجے سے شروع ہوگا اور ورلڈ وائڈ سب کے لئے اسٹریم کیا جائے گا۔