نئے لیکس کے مطابق ویوو Y51 کے بہترین ڈسپلے اور بیٹری کی خصوصیات کے ساتھ آنے کا انکشاف۔

معروف عالمی اسمارٹ فون برانڈ ویوو نے تین سال قبل اپنے قیام کے بعد سے اب تک پاکستانی نوجوانوں کی ضروریات کے مطابق جدید اور اسٹائلش اسمارٹ فونز فراہم کئے ہیں۔ مبینہ طور پر یہ برانڈ اب خاص طور پر پاکستانی صارفین کے لئے ایک نیا انتہائی اسٹائلش اسمارٹ فون لا رہا ہے۔ متعدد ذرائع نے اشارہ دیا ہے کہ بہت جلد نئے ویوو Y51 کے مارکیٹ میں آنے کی امید ہے۔

ویوو Y51 کی پاکستان میں آنے کی جلد ہی توقع کی جارہی ہے!

تو جانتے ہیں کہ اس اسمارٹ فون کے بارے میں ایسی کیا قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں جس نے اسے مارکیٹ میں آنے سے پہلے ہی مشہور کر دیا ہے۔

شروع کرتے ہیں نئے ویوو Y51 کے ڈیزائن سے جس میں اس کے پیچھے کی جانب چار کیمروں پر مشتمل ایک ڈائمنڈ کی شکل کا انتہائ دلکش ماڈیول لگا ہوا ہے۔ ویوو اپنے کیمرے کے معیار کو لے کر بہترین شہرت حاصل کرنے میں کامیاب رہا ہے اور اسی لئے ہم توقع کر سکتے ہیں کہ ویوو Y51 کا کیمرہ نہ صرف غیر معمولی معیار کا ہو گا بلکہ اضافی خصوصیات کے ساتھ ہر شاٹ کو بہتر بھی بنائے گا اور بھرپور رنگوں کے ساتھ بہترین تصویروں کا ایک مکمل تجربہ فراہم کرے گا۔ مزید تفصیلات کے بارے میں کہنا ابھی قبل از وقت ہے۔

شوخ رنگوں کے امتزاج اور چمکدار شکل میں آنے کی امید کے ساتھ، اس ماڈل کو ایسے لوگوں کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے جو ایک نئے پن کے ساتھ اسٹائلش اور جدید ڈیزائن ڈھونڈ رہے ہیں۔

ویوو Y51 سے توقع کی جانے والی دیگر خصوصیات میں سے ایک اعلی معیار کی ڈسپلے اسکرین ہے جو نہ صرف بیٹری پاور کی بچت کے ساتھ ہے بلکہ ایک اعلی معیار کے تجربے کے لئے Ace AMOLED FHD+ ڈسپلے بھی فراہم کرتی ہے۔ لاک کھولنے کے تجربے کو اکتاہٹ سے پاک اور آسان بنانے کے لئے ذرائع نے مبینہ طور پر ویوو Y51 میں ایک اسکرین میں ہی فنگر پرنٹ اسکینر تجویز کیا ہے۔ یہ ماڈل خوبصورتی، انداز اور جدت کا کامل مرکب بتایا جاتا ہے۔

ویوو نے حال ہی میں ہیوی ڈیوٹی استعمال کرنے والوں اور گیمرز کے لئے خوش کن خصوصیات پیش کرنے کا آغاز کیا ہے اور توقع کی جارہی ہے کہ ویوو Y51 بھی مسلسل استعمال کرنے والوں کے لئے خصوصی طریقہ اختیار کرے گا۔ ڈیوائس کے اس کی بیٹری کی گنجائش اور کارکردگی کی سطح پر کوالکم اسنیپ ڈریگن 665 پروسیسر اور تیز رفتار کارکردگی کے ساتھ مضبوط ہونے کی امید ہے۔

مختصر طور پر Y51 سے توقع کی جا رہی ہے کہ وہ ان لوگوں کو بھی ایک اعلی تجربہ فراہم کرے گا جو زیادہ سیلفیاں لینے کے شوقین ہیں یا بھرپور گیمز کھیلنے والوں میں سے ہیں۔

ابھی اس ڈیوائس کے بارے میں مزید انکشاف ہونا باقی ہے اور ہم توقع کر رہے ہیں کہ ویوو برانڈ Y51 سے وابستہ مزید تفصیلات جاری کرے گا۔ اس انتہائی متوقع اسمارٹ فون سے متعلق تمام تازہ ترین معلومات کے لئے کمنٹس کریں جو جلد ہی پاکستانی مارکیٹ میں متعارف کروایا جاسکتا ہے۔

تبصرہ کریں

%d bloggers like this: