موٹرولا کا نیا سستا مڈ رینج اسمارٹ فون اپنی آفیشل نقاب کشائی سے قبل ہی آن لائن دیکھا گیا ہے۔ موٹرولا کی موٹو جی سیریز بجٹ اسمارٹ فونز کے بہترین لائن اپ میں سے ایک ہے۔ یہ اسمارٹ فون سال 2013 میں متعارف ہونے کے بعد سے کئی سالوں میں مزید بڑھنے میں کامیاب رہا ہے، جس نے کم بجٹ والے اور درمیانی درجے کی موبائل مارکیٹ میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ موٹو جی 8 پلس کی شروعات اکتوبر 2019 میں ہوئ، مطلب یہ ہے کہ اس کے سالانہ اپ گریڈ کے منصوبے کے مطابق ممکنہ طور پر اب موٹو جی 9 پلس کے نام کو تبدیل کرنے کا وقت ہوسکتا ہے۔
کیمرہ ماڈیول سے شروع کرتے ہوئے ہم آپ کو بتاتے چلیں کہ اب یہ ماڈیول مستطیل پروفائل کے ساتھ مرکز کے اوپر بائیں کونے میں واقع ہے جیسا کہ Moto G9 اور Moto G9 Play میں دیکھا گیا ہے۔ اوپری حصے میں، موٹرولا نے واٹروڈروپ ڈیزائن کی بجائے زیادہ قدامت پسند ہول-پنچ اسٹائل کا انتخاب کیا، جس سے موٹو جی 9 پلس اپنے دوسرے ماڈلز سے مختلف ہو گیا ہے۔ موٹو جی 9 پلس میں فنگر پرنٹ سینسر سرکلر آؤٹ لائن کی شکل میں کمپنی لوگو کے نشان کے ساتھ پاور بٹن کے اندر ہی موجود ہے۔ جہاں تک رنگوں کی سلیکشن کا تعلق ہے، مبینہ طور پر یہ ڈیوائس نیلے اور روز گولڈ کے رنگوں میں دستیاب ہو گا۔
جیسا کہ موٹو جی 9 اور جی 9 پلے کوالکم اسنیپ ڈریگن 662 پراسیسر پر چلتے ہیں، اسی نسبت سے توقع کی جا سکتی ہے کہ جی 9 پلس اسنیپ ڈریگن 730 پراسیسر پر مشتمل ہو گا۔ اس میں 4 جی بی ریم کے ساتھ بیش قدر 128 جی بی قابل توسیع اسٹوریج کی صلاحیت بھی ہو گی۔ ایک وسیع 5000 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ یہ اسمارٹ فون آؤٹ آف دی باکس اینڈرائڈ 10 کو چلائے گا۔ سیلولر رابطہ 4 جی تک محدود رہے گا اگرچہ ڈوئل سم سپورٹ شامل رہے گی۔ ہم اس کے باضابطہ اجراء کا انتظار کریں گے اور امید کریں گے کہ جلد ہی اس کی قیمت اور جغرافیائی دستیابی کے بارے میں مزید معلومات حاصل کریں۔