آج ہی مائیکروسافٹ کے آنے والے ایکس باکس سیریز S کی تصویر آن لائن لیک ہوئی تھی اور اس لیک کی وجہ سے مائیکروسافٹ نے اب باضابطہ طور پر ایکس باکس سیریز ایس کا اعلان کردیا ہے۔ مائیکروسافٹ نے یہ بھی ذکر کیا ہے کہ نیا ایکس باکس سیریز ایس اب تک کا سب سے چھوٹا ایکس باکس ہے اور یہ اگلی جنریشن کی کارکردگی پیش کرے گا۔ مائیکروسافٹ نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ ایکس باکس سیریز ایس کی لاگت 299 ڈالرز ہوگی اور کنسول سے متعلق مزید معلومات جلد ہی شیئر کی جائیں گی۔
جیسا کہ آپ اوپر کی تصویر سے دیکھ سکتے ہیں، ایکس باکس سیریز ایس گیم ڈسکس کی سپورٹ نہیں کرے گا۔ اس کے بجائے، گیمرز کو ڈیجیٹل خریداریوں پر مکمل انحصار کرنا ہو گا۔
ایکس باکس سیریز ایس 299 ڈالرز میں ان لوگوں کے لئے ایک بہت زبردست ڈیل ہے جو اگلی جنریشن کنسول کو حاصل کرنے کا سوچ رہے ہیں لیکن وہ پلے اسٹیشن 5 یا ایکس باکس سیریز ایکس خریدنے کے لئے بہت زیادہ خرچ نہیں کرسکتے ہیں۔ ایکس باکس سیریز ایس ماہانہ 25 ڈالرز کے ساتھ ایکس باکس آل ایکسس کی مالی اعانت کے آپشن کے ذریعے قسطوں پر بھی دستیاب ہوگا۔