ہواوے نے آنر ٹیبلٹ 6 اور آنر ٹیبلٹ ایکس 6 کی نقاب کشائی کر دی۔

چینی مینوفیکچرنگ کمپنی ہواوے (HUAWEI) نے جرمنی کے شہر برلن کے میگا ایونٹ IFA 2020 کانفرنس میں متعدد مصنوعات کا اعلان کیا۔ کمپنی نے یورپ کے لئے IFA ایونٹ 2020 میں آنر پیڈ 6 اور آنر پیڈ ایکس 6 کا اعلان بھی کیا ہے۔ یہ اس ڈیوائس کا پہلا اعلان نہیں ہے بلکہ یہ ڈیوائس پہلے ہی باضابطہ طور پر چین میں مئی 2020 میں لانچ کیا جا چکا ہے۔

حال ہی میں لانچ ہونے والی آنر کے دونوں ٹیبلٹس یورپی ممالک کے لئے تقریباً ایک دوسرے سے ملتے جلتے ہیں۔ اسکرین کا سائز، میموری کی ترتیب، ایل ٹی ای سپورٹ، اور صرف رنگ ہی ان ڈیوائسز میں اہم تبدیلیاں ہیں۔ اس کے علاوہ دونوں میں چیسیس اور ان کے فنکشنز بھی ایک جیسے ہیں۔

آنر پیڈ 6 کے ڈسپلے کا سائز 10.1 انچ ہے جس میں 1920 * 1200 پکسل ریزولوشن، 224 پکسل پر انچ (پی پی آئ)، 70 فیصد NTSC کے رنگ اور ڈسپلے تناسب کا 80.6 فیصد ہے، جو آپس میں مطابقت نہیں رکھتے۔ بونس کے طور پر، یہ پینل TÜVRheinland سے منظور کیا جا چکا ہے جس کا مطلب ہے کہ یہ بہت کم نیلی روشنی منعکس کرتا ہے۔

دو میموری ماڈل میں 3 جی بی پلس 32 جی بی اور 4 جی بی پلس 64 جی بی دستیاب ہوں گے۔ دونوں ٹیبلٹس کی خصوصیات اسکرین کے سائز، میموری کی تشکیل، اور کچھ رنگوں کے آپشنز کے علاوہ زیادہ تر یکساں ہیں۔ وائی ​​فائی یا وائی فائی پلس ایل ٹی ای دونوں ورژن صارفین کے لئے دستیاب ہیں۔ آنر پیڈ 6 میں 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج کا آپشن موجود ہے جبکہ ایکس 6 میں 3 جی بی / 32 جی بی میموری کا آپشن ہے۔

ان ٹیبلٹس میں بہت سی چیزیں مشترکہ ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ دونوں ٹیبلٹس کے اندرونی حصے میں ہائ سلیکون کیرن 710 اے SoC موجود ہے۔ یہ چپ SMIC (انٹرنیشنل سیمی کنڈکٹر مینوفیکچرنگ کارپوریشن) کے 14 این ایم کے عمل کو استعمال کرتی ہے۔ ٹیبلٹس کے کیمرا سیکشن میں 5 میگا پکسل کا پیچھے والا کیمرا اور 2 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرا ہے۔ دونوں 16.7 ملین رنگوں اور 10 پوائنٹس ٹچ اسکرین کے ساتھ آئی پی ایس ایل سی ڈی پینل استعمال کیا گیا ہے۔ اس کر علاوہ 5000 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے جو 10 واٹ پر فاسٹ چارج ہو سکتی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ان ٹیبلٹس میں عام 3.5 ملی میٹر والا ہیڈ فون جیک بھی نہیں ہے جس کے بدلے کمپنی باکس میں 3.5 ملی میٹر کے ساتھ یو ایس بی ٹائپ سی ایڈاپٹر فراہم کر رہی ہے۔ لیکن دوسری ضروریات جیسے ڈوئل بینڈ کے ساتھ وائی فائی 5، بلوٹوتھ 5.1، سراؤنڈ ساؤنڈ ٹیکنالوجی، ہواوے ہیسٹن 6.1 کے ساتھ ڈوئل اسپیکر، اور ایک مائکرو ایس ڈی کارڈ سلاٹ (512 جی بی تک) دستیاب ہیں۔ یہ دونوں Android 10 پر مبنی میجک یو آئ 3.1 پر چلتے ہیں اور ان میں ہواوے موبائل سروسز بھی دستیاب ہیں۔

تبصرہ کریں

Discover more from ارتباط - رابطوں کی دنیا

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading