انسٹاگرام کے ساتھ اپنے میسجنگ پلیٹ فارم کے انضمام کو اگلے مرحلے میں لے جاتے ہوۓ، فیس بک اب ایک ایسی خصوصیت تیار کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے جس سے دیکھنے والوں کو فیس بک کی مرکزی ایپلی کیشن میں براہ راست انسٹاگرام کی کہانیاں دیکھنے کی سہولت ملے گی۔
ایسا لگتا ہے کہ فیچر اس وقت ٹیسٹنگ کے مرحلے میں ہے، اور اسے آج سب سے پہلے @ec_wife نے دیکھا تھا۔ پھر @MarrNavarra نے فیس بک کے ٹیک کمیونیکیشن منیجر سے بھی اس کی تصدیق کی۔
اس کو استعمال کرنے کے لیۓ، آپ کو اپنے فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹس کو لنک کرنا ہوگا، اور اس تجربے کا انتخاب کرنا ہوگا۔ اس خصوصیت سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ پرائویسی کی تمام ترتیبات کا خیال رکھے گا اور کہانیوں کے مالک منتخب کرسکتے ہیں اگر وہ چاہتے ہیں کہ ان کا مواد ایپس میں دستیاب ہو یا نہ ہو۔ فی الحال یہ واضح نہیں ہے کہ آیا یہ ہر کہانی کے لیۓ ایک ساتھ ایک ہی وقت میں اپلائ کرنے والا آپشن ہو گا یا پھر ہر کہانی کے بارے میں الگ الگ فیصلہ کیا جاسکے گا۔ مزید یہ کہ سارے اعدادوشمار، بشمول کہانیاں کس کس نے دیکھیں، اور اگر ان پر کوئی جوابات ہیں تو یہ سب انسٹاگرام ہی میں مواد کے مالک کو دستیاب ہوں گے۔